اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی وتجزیہ کارڈاکٹرشاہد مسعود نے کہاہے کہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے امریکہ کے دورے کے دوران امریکی نیشنل سیکورٹی کونسل کے ایڈوائزرسے ملاقا ت کی ہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرشاہد مسعود نے دعوی کیاکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے امریکی نیشنل سیکورٹی کونسل کے ایڈوائزرسے ملاقات کی ہے ۔ سمجھ سے بالاترہے کہ یہ ملاقات اسحاق ڈارنے کیوں کی ۔
ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہاکہ اس ملاقات میں ایبٹ آبادمیں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد گرفتارہونے والے ڈاکٹرشکیل آفریدی کاذکرکیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ اگرامریکی نیشنل سیکورٹی کونسل کے ایڈوائزرسے پاکستانی نیشنل سیکور ٹی ایڈوائزرناصرجنجوعہ صاحب ملاقات کرتے توبات بنتی بھی تھی لیکن اسحاق ڈارنے کس حیثیت میں ان سے ملاقات کی؟، کیونکہ وہ تو معاشی امورپرہی بات کرسکتے ہیں ۔ڈاکٹرشاہد مسعود نے دعوی کیاہے کہ اگرمیری اطلاع غلط ہے توحکومت تردیدکردے تومیں معذرت کرلوں گا۔اسی طرح انہوں نے کہاکہ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان کوپیغام دیاہے کہ بھارتی جاسو س کلبھوشن یادیوکامعاملہ دونوں ممالک یعنی پاکستان اوربھارت باہمی طور پرحل کریں کیونکہ خطے میں دونوں ممالک کےلئے خطرہ ہے اس لئے دونوں ممالک مذاکرات کے ذریعے کلبھوشن کامعاملہ باہمی افہام وتفیہم سے حل کریں ۔ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہاکہ وفاقی وزیرخزانہ نے امریکی این ایس اے سے کس حیثیت میں ملاقات کی تواس کی وضاحت اسحاق ڈاریاوزیراعظم کرسکتے ہی ہیں کیونکہ اسحاق ڈارکے پاس ملک کاایسا کوئی عہدہ نہیں کہ وہ سیکور ٹی کے معاملات پربات کریں بلکہ وہ تواقتصادی اموراورخزانے کے وزیرہیں اگروہ امریکہ میں کسی امریکی معاشی شخصیت سے بات کرتے توسب کومعلوم تھاکہ یہ ان کے دائرہ کارمیں آتاہے لیکن امریکی این ایس اے سے ملاقات سمجھ سے بالاترہے ۔