اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف نے پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کی طرف سے دیئے جانے والے فیصلے کواُردومیں جاری کرنے کافیصلہ کرلیاہے تاکہ عام لوگ بھی اس فیصلے کوپڑھ سکیں اوراس کے بارے میں ان کوبھی اندازہ ہوسکے ۔تحریک انصاف نے یہ فیصلہ عام لوگوں کوپانامہ کیس سے آگاہی کےلئے کیاہے جس کے پیش نظرتحریک انصاف آج پانامہ کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو اردو زبان میں جاری کریگی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایاہے کہ انگریزی زبان میں جاری ہونے والا فیصلہ آج قومی زبان میں جاری کیاجائے گا ۔ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو فیصلے کااردو ترجمہ کرنے کی ہدایت کی تھی جس پراس فیصلے کااُردومیں ترجمہ کیاگیاہے جوکہ آج جاری کیاجائے گاتاکہ وہ لوگ بھی آگاہی حاصل کرسکیں جوانگریزی پڑھنانہیں جانتے ہیں ۔ فیصلے کواُردومیں جاری کاکرنے کافیصلہ تحریک انصاف کے ایک اجلاس میں کیاگیاتھا