منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق نے حکومت سے معافی مانگ لی

datetime 17  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نعیم الحق نے وزیراعظم نواز شریف کے سابق معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کے بارے میں کی گئی ٹوئیٹ پر معذرت کرلی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے باہر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف اسٹاف نعیم الحق کا کہنا تھا کہ طارق فاطمی سے متعلق ان کی ٹوئیٹ غلط فہمی پر مبنی تھی۔

یاد رہے کہ منگل (16 مئی) کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں نعیم الحق نے کہا تھا کہ ‘وزیراعظم کی جانب سے قوم کو دھوکا دینے کا سلسلہ جاری ہے، طارق فاطمی نوازشریف کے ساتھ دورہ چین پر ہیں لہذا ان کے استعفے کی بات جھوٹ تھی۔نعیم الحق نے میڈیا کو مزید بتایا کہ ان کی ساتھی رہنما شیریں مزاری نے بھی اس غلط معلومات پر ٹوئیٹ کی تھی۔خیال رہے کہ شیریں مزاری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ ‘حکومت نے ایک بار پھر جھوٹ بولا، چین میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کے دوران طارق فاطمی موجود تھے اور سرکاری وفد کا حصہ تھے۔نعیم الحق نے مسکراتے ہوئے اعتراف کیا کہ ‘شاہ محمود قریشی نے تو یہ معاملہ قومی اسمبلی کے فلور پر بھی اٹھایا تھا۔اس غلط فہمی پر سابق معاون خصوصی سے معذرت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ طارق فاطمی سینئر سفارت کار ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ (29 اپریل) کو ڈان اخبار میں شائع ہونے والی ایک خبر کے معاملے میں مبینہ طور پر کردار ادا کرنے پر وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کے دستخط سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے ڈان اخبار کی خبر کے معاملے پر بنائی گئی انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی تھی جبکہ ان ہی کی روشنی میں یہ اقدامات اٹھائے گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…