منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پیپلزپارٹی نے اپنے ہی دورحکومت میں بھرتی ہونیوالی 30ہزار سرکاری ملازمین پربجلیاں گرادیں،حیرت انگیز اعلان

datetime 16  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)صوبا ئی وزیر تعلیم  جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ جو افسرا ن محکمہ تعلیم میں اسا تذہ خا ص کر سندھی لینگویج ٹیچر ،عربک ٹیچر اور دیگر غیر تدریسی عملے کے جعلی تقرریو ں کے عمل میں ملوث تھے وہ جلد ہی اپنے انجا م کو پہنچ جا ئیں گے، ان افسرا ن نے مختلف کیڈر میں سال 2012میں 30ہزار سے زائد جعلی تقرریا ں کیں جس سے سندھ حکومت کو بلا وجہ بدنا می کا سامنا کر نا پڑا۔

وہ منگل کو یو نین کو نسل ریڑھی اور چشمہ ضلع ملیر میں 15اسکو لو ں کے بہترین اسا تذہ ،ہیڈ ما سٹر ز اور طلبا ء میں انعا ما ت کی تقسیم کے مو قع پر بحیثیت مہما ن خصو صی خطا ب کر رہے تھے۔ انہو ں نے کہا کہ وہ کسی نا اہل شخص کو بر دا شت نہیں کریں گے اور ان کے محکمہ میں کسی بھی قسم کی کر پشن کر نے والے کو بر داشت نہیں کیا جائے گا۔صوبا ئی وزیر تعلیم نے کہا کہ انہیں ایک پسما ندہ علا قے میں اتنی اچھی تعلیمی سر گر میا ں دیکھ کر خو شی ہو رہی ہے اور انہیں اس با ت کا پورا یقین ہے کہ سندھ کے نو جوان صلا حیتو ں میں دنیا بھر کے نو جوا نو ں سے کسی بھی طر ح کم نہیں ہیں۔اس مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے صوبا ئی وزیر کچی آبا دی مر تضیٰ بلو چ نے کہا کہ وہ عوام خا ص کر ملیر کی عوام کی خدمت جا ر ی رکھیں گے ،علا وہ ازیں صوبا ئی وزیر تعلیم جا م مہتا ب حسین ڈہر نے گو ر نمنٹ ڈگری گر لز کا لج کو ر نگی نمبر ڈھا ئی کااچانک دو ر ہ کیا اور وہا ں صفا ئی ستھرا ئی کے نا قص انتظا ما ت ،چا ر دیوا ر ی کی ٹو ٹ پھو ٹ اور کمرو ں میں پنکھوں کے کا م نہ کر نے پر سخت بر ہمی کا اظہا ر کیا اور پر نسپل کو ہدایت کی کہ وہ کا لج کے معا ملا ت کو ایک ہفتے کے اندر درست کریں بصو ر ت دیگر ان کے خلا ف سخت کا روائی کی جا ئے گی۔اس مو قع پر صوبا ئی وزیر تعلیم نے مختلف کمرو ں کا دورہ کیا اور وہا ں جا ر ی امتحا نا ت کا جا ئزہ لیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…