اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی جس نے اب تحقیقات کاآغازشروع کردیاہے ۔جے آئی ٹی کے اجلاس میں نیب، ایس ای سی پی، سٹیٹ بینک اور حساس اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔جے آئی ٹی نے نیب اور سٹیٹ بنک کی طرف سے فراہم کیے جانے والے ریکارڈ کا جائزہ لینا شروع کر دیااورکیس کی تحقیقات کے لئے نیب کے سابق افسران سے معاونت کےلئے رابطے شروع کردیئے ہیں ۔
۔ اجلاس میں شریف فیملی کی طرف سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے جانے والے منی ٹریل سے متعلق ثبوت کا بھی جائزہ لیا گیا۔جے آئی ٹی نے حدیبیہ پیپرزملزکیس میں مزید پیش رفت کےلئے نیب کے سابق افسران کی معاونت حاصل کرنے کےلئے رابطے شروع کردیئے ہیں اوراس حوالے سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے بیان حلفی اوردیگرمعاملات کی تحقیقات کےلئے نیب کے سابق افسران سے مددطلب کرنے کےلئے رابطے شروع کردیئے ہیں ۔