اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آبادکے سرکاری سکولوں میں منشیات کے استعمال کاانکشاف ہواہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کی خاتون رکن اسمبلی نفیسہ خٹک نے ایک اجلاس کے دوران کہاکہ سرکاری سکولوں میں طلبامنشیات کاکھلے عام استعمال کررہے ہیں اس موقع پران کے انکشاف کی تصدیق وزارت کیڈکے جوائنٹ سیکرٹری نے بھی کی ۔انہوں نے اجلاس کے شرکاکوبتایاکہ اے این ایف
نے بھی اسلام آباد کے دو سرکاری تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی نشاندہی کی ہےجس پراجلاس میں موجود وزیرمملکت کیڈطارق فضل چوہدری غصے میں آگئے اوراپنے موقف میں کہاکہ یہ سارا تماشا میڈیا میں مشہورہونے کےلئے کیاجارہاہے وہاں پرموجود قائم مقام ڈی جی کیڈنے بھی وزیرمملکت کے موقف کی تائیدکردی اورکہاکہ طارق فضل چوہدری کاموقف ٹھیک ہے یہ صرف میڈیامیں مشہوری کےلئے کہاجارہاہے اورانہوں نے اپنے موقف میں کہاکہ طلبہ منشیات کا استعمال کرتے ہیں لیکن یہ گھناؤنا فعل وہ تعلیمی اداروں کی چار دیواری سے باہر کرتے ہیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد کے سرکاری کے علاوہ پرائیویٹ سکولوں میں منشیات کے استعمال کاانکشاف پہلے بھی سامنے آچکاہے کہ طلباکوایک مافیامنشیات کاعادی کررہاہے جوکہ والدین کے بھی خطرے کی گھنٹی ہے ۔انہوں نے اپنے موقف میں کہاکہ طلبہ منشیات کا استعمال کرتے ہیں لیکن یہ گھناؤنا فعل وہ تعلیمی اداروں کی چار دیواری سے باہر کرتے ہیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد کے سرکاری کے علاوہ پرائیویٹ سکولوں میں منشیات کے استعمال کاانکشاف پہلے بھی سامنے آچکاہے کہ طلباکوایک مافیامنشیات کاعادی کررہاہے جوکہ والدین کے بھی خطرے کی گھنٹی ہے ۔