اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی جس نے اب تحقیقات کاآغازشروع کردیاہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق پیرکے روزجے آئی ٹی کے اجلاس میں نیب، ایس ای سی پی، سٹیٹ بینک اور حساس اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے نیب اور سٹیٹ بنک کی طرف سے فراہم کیے جانے والے ریکارڈ کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔
اجلاس میں شریف فیملی کی طرف سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے جانے والے منی ٹریل سے متعلق ثبوت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گوشواروں، شریف فیملی کی ٹیکس ریٹرنز اور حدیبیہ پیپرز ملز کیس کا بھی موازنہ کیا گیا۔جے آئی ٹی نے منی ٹریل کا پتہ لگانے کے لیے اپنی ٹیم کو بیرون ملک بھیجنے سے متعلق بھی لائحہ عمل بھی کرناشروع کردیاہے ۔