جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی لڑکے سے شادی کرکے بھارتی سفارتخانے میں روپوش ہونیوالی لڑکی عظمیٰ کے کیس نے نیا رُخ اختیارکرلیا

datetime 15  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی شہری سے شادی کرنے والی بھارتی ڈاکٹرعظمی نے بھارت جانے کےلئے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کیاتھااوراس مقدمے کی سماعت پیرکے روزہوئی ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے عظمی سے شادی کرنے والے پاکستانی شہری طاہر علی کی درخواست پر سماعت کی۔ عظمی ٰکے وکیل اور بھارتی ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکرٹری پیش ہوئے۔

ڈاکٹرعظمی کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ 22 مئی کو ان کی موکلہ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہے۔ اس لئے طاہر علی کی درخواست سماعت بھی اسی تاریخ کو مقرر کی جائے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا عدالت بھارتی ہائی کمیشن کو خاتون سے ملاقات کرانے کی ہدایت کر سکتی ہے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ عدالت درخواست پر فیصلہ آنے تک بھارتی خاتون کو بھارت جانے سے تو روک سکتی ہے۔ عدالت نے دونوں کی درخواستوں کو یکجا کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ گزشتہ دنوں بھارتی خاتون عظمی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ بھارت واپس جانے کی اجازت اور پولیس کی تفتیش سے استثنیٰ دیا جائےجبکہ پاکستانی شہری طاہرعلی نے عدالت میں درخواست دائرکی تھی کہ اس کی بیوی سے ملاقات کرائی جائے اوربھارت جانے سے روکاجائے ۔عدالت نے دونوں کی د رخواستیں یکجاکرنے کے احکامات جاری کرکے سماعت ملتوی کردی اوراب اس مقدمے کی سماعت 22مئی کوکی جائے گی جس میں د و نوں فریقین اورمختلف محکموں کے نمائندے بھی عدالت کومعاملے کے بارے میں آگاہ کرینگے ۔واضح رہے کہ ڈاکٹرعظمی اوراس کے شوہرطاہرعلی نے ایک دوسرے کے خلاف عدالت سے رجوع کررکھاہے ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…