پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

جندال اور نوازشریف کی ملاقات کا اصل مقصد کیاتھا؟پرویزمشرف نے حیرت انگیزدعویٰ کردیا

datetime 15  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر مملکت پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پی پی پی نے تین تین باریاں لیں، اب عوام کو سمجھنا ہوگا کہ کس حکومت نے بہتر کام کیا، کرپشن کے خاتمے کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، ہم نے اپنے دور میں کرپشن پر قابو پایا ہم نے ملک میں بیرونی سرمایہ کاروں کو لایا، موجودہ حکومت نے صنعتوں کو تباہ کیا ہے، صنعتیں معیشت کیلئے اہم ہیں،

پاکستان میں بم دھماکے بھارت کروا رہا ہے، کلبھوشن یادیو بھی دہشت گردی کرا رہا تھا، سی پیک سے بھارت کو تکلیف ہے، بھارتی صنعت کار جندال کی وزیر اعظم سے ملاقات پاک بھارت بیک ڈور ڈپلومیسی نہیں، ذاتی ملاقات تھی۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ اقتدار میں رہنے والی سیاسی جماعتیں بڑے بڑے وعدے کر لیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کیلئے صنعتوں کا قیام ضروری ہے، حکومت کو چاہیے کہ انڈسٹریز پر توجہ دے، انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں انڈسٹریز کو بہتر کیا اور سرمایہ کاروں کو پاکستان لایا جس سے ملک مین بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔ ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملازمت کے وسیع مواقع موجود ہیں، موجودہ حکومت نے صنعت کو تباہ کردیا ہے، توانائی بحران کی وجہ سے صنعتیں تباہ ہو رہی ہیں۔ پرویز مشرف نے کہا کہ ہم ہندوستان کے ساتھ پر امن مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی جانب جا رہے تھے۔ ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔پرویزمشرف نے کہا کہ معیشت کیلئے صنعتوں کا قیام ضروری ہے، حکومت کو چاہیے کہ انڈسٹریز پر توجہ دے، ہم نے اپنے دور میں انڈسٹریز کو بہتر کیا اور میں خود غیر ملکی سرمایہ کاروں سے بات کرتا اور پاکستان میں سرمایہ کاری پر قائل کرتا تھا ،اسی وجہ سے میرے دور میں بہت زیادہ غیر ملکی سرمایہ کار  پاکستان آئے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…