لاہور(آئی این پی)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈان،صبح سویرے ناکے لگا کر شہرکے داخلی راستوں اور دکانوں پر دودھ کی چیکنگ‘پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشنز رافعیہ حیدر کے مطابق شہر میں مجموعی طور پر 175گاڑیوں میں موجود 90ہزار لیٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی ۔جن میں 7110لیٹر ناقص اور مضرصحت دودھ موقع پر تلف کر دیا
اس حوالے سے رافیعہ حیدر کا کہنا ہے کہ دودھ کے تمام ٹیسٹ موقع پر کیے اورسب سے زیادہ دودھ میں پانی کی ملاوٹ پائی گئی ، تاہم شہریوں کو معیاری اور صحت بخش دودھ کی فراہمی کے لئے مختلف اوقات میں دکانوں پر بکنے والے دودھ کی باقاعدگی سے چیکنگ کے لیے سپیشل آپریشن ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔اور کریک ڈائون تیزکردیاجائے گا۔