لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورمیں گھریلیوملازمہ کوزیادتی کانشانہ بنانے کے بعد قتل کردیاگیا۔لاہورکے علاقے ماڈل ٹائون میں جمعہ کے روزایک گھریلیوملازمہ منزہ کی لاش ملی تھی ۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق ماڈل ٹائون کے ایک گھر سے گھریلو ملازمہ منزہ کی لاش ملی تھی ،پولیس نے مقتولہ منزہ کے والدین کی درخواست پرکارروائی کرنے کے بجائے خود ہی اس لاش کوپوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا
اوربعدمیں کارروائی کرتے ہوئے منزہ کی لاش جہاں سے ملی تھی اس گھرکے مالک اسدرضوی اور ملزم اسد رضوی کے بھائی کوگرفتارکرلیا گیاہے جبکہ ان کے ایک دوست کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں پولیس حکام کے مطابق ملازمہ کو مبینہ طورپر پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور بعد میں اس کا سانس بند کرکے قتل کر دیا گیا جبکہ قتل کوخودکشی کارنگ دینے کی کوشش کی گئی لیکن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوملزمان کوگرفتارجبکہ ایک کی طرف گرفتاری کےلئے چھاپے مارناشروع کردیئے ہیں ،ادھرماڈل ٹائون پولیس کے سربراہ ایس پی اسماعیل کھاڑک نے کہاہے کہ مقتولہ کے قتل کی اصل وجوہات پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعدہی سامنے آسکیں گی۔۔پولیس کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پرگھریلیوملازمہ منزہ کوزیادتی کانشانہ بنایاہے اوربعد میں اس کے قتل کوخود کشی کارنگ دینے کی کوشش کی گئی جس پرپولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوائی ہے تاکہ معلوم ہوسکے کہ مقتولہ نے ازخود کشی کی ہے یااس کومبینہ زیادتی کے بعد قتل کیاگیاہے اس کےلئے پوسٹ مارٹم کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے ،پولیس نے دوگرفتارملزمان کے ایک مفروردوست کی گرفتاری کےلئے تلاش شروع کردی ہے اورمزید تحیقات پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعدہی آگے بڑھائی جائیں گی ۔