جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

’’جے آئی ٹی کے کام شروع کرتے ہی ‘‘ وزیراعظم نواز شریف چین پہنچ گئے،کیا دورہ پانامہ جے آئی ٹی سے بچنے کی حکمت عملی کا حـصہ ہے؟۔۔دھماکہ خیز انکشاف

datetime 12  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جے آئی ٹی کے کام شروع کرتے ہی وزیراعظم نواز شریف چاروں وزرائے اعلیٰ کے ہمراہ چین روانہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دو دن قبل ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا تھا کہ جے آئی ٹی سے بچنے کیلئے

نواز شریف کے غیر ملکی دورے شیڈول کر دئیے گئے ہیں اور نواز شریف جے آئی ٹی کے سامنے بھی پیش نہیں ہونگے۔ جبکہ جے آئی ٹی نے پانامہ پیپرز سے متعلق بیرون ممالک سے تصدیق شدہ دستاویزات کے حصول پر غور شروع کر دیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کے دورہ چین میں ان کے ساتھ خاتون اول بیگم کلثوم نواز ،چاروں صوبوں کے وزراءاعلیٰ ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، خرم دستگیر ، احسن اقبال ، خواجہ سعد رفیق اور انوشہ رحمان ہمراہ ہیں۔وزیر اعظم 14 اور 15مئی کو بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے عالمی تعاون کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔فورم میں 27ممالک کے سربراہان مملکت شرکت کریں گے۔چین کے ساتھ پاکستان کے سی پیک سے متعلق کئی پراجیکٹس کے ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کئے جانے کا بھی امکان ہےجبکہ دورہ چین کے دوران وزیراعظم ہانک کانگ بھی جائیں گے۔فورم میں 27ممالک کے سربراہان مملکت شرکت کریں گے۔چین کے ساتھ پاکستان کے سی پیک سے متعلق کئی پراجیکٹس کے ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کئے جانے کا بھی امکان ہےجبکہ دورہ چین کے دوران وزیراعظم ہانک کانگ بھی جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…