اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنمااورسینیٹرچوہدری اعتزازاحسن نے ڈان لیکس کے معاملے پراپنے ردعمل میں کہاکہ بہترہوتاکہ ڈی جی آئی ایس پی آرمستعفی ہوجاتے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق اعتزازاحسن نے کہاکہ مریم نوازکوبچانے کےلئے یہ سب کچھ کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ پرویزرشید ،طارق
فاطمی اوررائوتحسین کوقربانی کابکرابنایاگیا۔اعترازاحسن نے کہاکہ حکومت مریم نوازکوبچانے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ قوم کومکمل طورپراس معاملے میں اندھیرے میں رکھاگیاہے ۔اعتزازاحسن نے کہاکہ ڈان لیکس کے پرانے اورنئے نوٹیفکیشن میں کوئی خاص فرق نہیں ہے ۔۔انہوں نے کہاکہ امیراورغریب کےلئے الگ الگ قانو ن ہے۔