ا سلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک طرف توپانامااوردیگرایشوزکی وجہ سے ن لیگ اورتحریک انصاف ایک دوسرے سے دست وگریباں ہیں لیکن منگل کے روزایک واقعہ ایساپیش آیاکہ جس کودیکھ کرسب ہی حیران رہ گئے ۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے وکیل نعیم بخاری اورحکومت کے وکیل اکرم شیخ کے درمیان عدالت کے اندر ایک دلچسپ اورمزاحیہ مکالمہ ہوا۔
اس کے بعد دونوں وکلاجب عدالت سے باہرآئےتو نعیم بخاری اوراکرم شیخ ایک دوسرے بغل گیرہوگئے جس نے بھی دیکھاوہ حیرا ن رہ گیا۔اس موقع پرعمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے کہاکہ ہمیشہ کلائنٹ مقدمہ ہارتاہے وکیل نہیں یہ بات کرتےہی نعیم بخاری نے اکرم شیخ کاماتھاچوماجس پراکرم شیخ بھی مسکرادیئےاوردونوں وکلااس کے بعداپنی اپنی گاڑیوں کی طرف چلے گئے ۔