اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سٹیل مل بھارتی بزنس مین سجن جندال کو فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، جندال براہ راست نہیں بلکہ اس کا کوئی فرنٹ مین سامنے آئے گا، شرجیل میمن سندھ اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف پر برس پڑے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں پی پی رہنما شرجیل میمن نے وزیراعظم نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر شدید تنقید کی ۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور بھارتی بزنس مین سجن جندال کی ملاقات کیلئے وزیراعظم کی اجازت سے اسے اسلام آباد اور لاہور کا ویزہ جاری کیا گیا اور انہی کی اجازت سے جندال کو مری کا بھی ویزہ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹیل مل جندال کو فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت جب بھی مسائل سے دوچار ہوتی ہے تو بارڈر پر کشیدگی بڑھ جاتی ہے۔ پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور بھارتی بزنس مین سجن جندال کی ملاقات کیلئے وزیراعظم کی اجازت سے اسے اسلام آباد اور لاہور کا ویزہ جاری کیا گیا اور انہی کی اجازت سے جندال کو مری کا بھی ویزہ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹیل مل جندال کو فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت جب بھی مسائل سے دوچار ہوتی ہے تو بارڈر پر کشیدگی بڑھ جاتی ہے