جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف میں شمولیت،ہاں یا ناں؟فردوس عاشق اعوان نے بالاخر حتمی اعلان کرہی دیا

datetime 8  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) سابق وفاقی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیاسی یتیم ہوں نہ ہی چوردروازے سے سیاست کروں گی ‘پارٹی قیادت کے ساتھ تحفظا ت ہیں‘بلاول بھٹو کی قیادت میں پارٹی ٹیم کام کر یگی تو نتائج بہتر ہی آئیں گے ‘تحر یک انصاف میں شامل نہیں ہو رہی مگر انکے کچھ لوگ چاہتے ہیں میں تحر یک انصاف میں شامل ہوجاؤں ‘انتخابات میں حصہ ضرور لوں گا مگر کس جماعت اس کا فیصلہ وقت آنے پر ہی کیا جائیگا ۔

اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فروو س عاشق اعوان نے کہا ہے کہ باقاعدہ سازش کے تحت میری تحر یک انصاف میں شمولیت کی باتیں کی جاتیں ہیں مگر ان کا حقائق کیساتھ کسی کا کوئی تعلق ہے اور نہ ہی میں تحر یک انصاف میں شامل ہو رہی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی پالیسوں کے حوالے سے میرے کچھ تحفظات ہیں اگر پارٹی قیادت نے مجھ سے پوچھا تو میں ان سے ملکر ان کو ضرور بتاؤں گی جہاں تک بلاول بھٹو کا تعلق ہے تو انکی قیادت میں اگر پارٹی ٹیم کام کر یگی تو ہم اس میں ضرور کامیاب بھی ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے کئی رہنمامجھے شمولیت کی دعوت دے چکے ہیں لیکن میں کس جماعت کے ٹکٹ سے الیکشن لڑوں گی یہ فیصلہ آنے والاوقت ہی بتائے گا ۔فروو س عاشق اعوان نے کہا کہ میری تحر یک انصاف میں شمولیت کی باتیں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کی جارہی ہیں لیکن ان کاحقائق سے کوئی تعلق نہیں اورنہ تھا۔انہوں نے واضح طورپرکہاکہ میں تحریک انصاف میں شامل نہیں ہورہی۔ڈاکٹرفردوس عاشق ا عوا ن نے کہاکہ سیاسی جماعتوں میں ہرسیاسی رہنماکے تحفظات ہوتے ہیں لیکن میں اپنے تحفظات پارٹی قیادت کوبتاکرحل کرائوں گی اوربلاول بھٹوزرداری کی ٹیم میں رہ کرہی عوامی خدمت کرتی رہوں گی ۔انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں اگرپارٹی نے کام کیاتوپھرضرورکامیاب ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ سازشی عناصرمجھے سیاسی یتیم بنانےکےلئے سازشیں کررہے ہیں

لیکن میں عام انتخابات میں ضرورحصہ لوں گی ۔۔ڈاکٹرفردوس عاشق ا عوا ن نے کہاکہ سیاسی جماعتوں میں ہرسیاسی رہنماکے تحفظات ہوتے ہیں لیکن میں اپنے تحفظات پارٹی قیادت کوبتاکرحل کرائوں گی اوربلاول بھٹوزرداری کی ٹیم میں رہ کرہی عوامی خدمت کرتی رہوں گی ۔انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں اگرپارٹی نے کام کیاتوپھرضرورکامیاب ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ سازشی عناصرمجھے سیاسی یتیم بنانےکےلئے سازشیں کررہے ہیں لیکن میں عام انتخابات میں ضرورحصہ لوں گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…