ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

’’ایان علی بلاول ہائوس سے رابطے میں تھیں‘‘۔۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں انکشاف

datetime 8  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایان علی مختلف پاکستانی شہریوں کے نام سے حاصل کردہ سموں کے ذریعے بلاول ہائوس میں اہم شخصیات سے رابطے میں رہتی تھیں، معروف ماڈل نے طویل ترین کال 6گھنٹے دورانیہ پر محیط کی جس کا ریسپشنسٹ بلاول ہائوس میں تھا۔ سمز کراچی ، ملتان، پاک پتن سمیت کئی شہروں میں مقیم افراد کے نام پر حاصل کی گئیں، نجی ٹی وی رپورٹ میں انکشاف۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی 92نیوز کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پاکستان کی معروف ماڈل ایان علی جو کہ غیر ملکی کرنسی سمگل کرتے ہوئے ائیرپورٹ پر گرفتار کر لی گئی تھی کے زیر استعمال پاکستان کے مختلف شہروں مقیم شہریوں کے نام پر حاصل کردہ موبائل سمیں تھیں جس سے وہ بلاول ہائوس میں موجود افراد سے رابطے میں رہتی تھیں۔جن شہریوں کے ناموں پر سمیں حاصل کی گئیں ان میں عبدالسعیدخان(کراچی)، سجاداحمد(کراچی)،محمد بلال(چنیوٹ)، محمد رضوان(وہاڑی)،عذرا سرور(عارف والا، پاک پتن)، ضمیر حسین (نوشیروفیروز)،ارسلان احمد (ملتان)نامی شہری شامل ہیں۔ان سموں کے ذریعے ایان علی بلاول ہائوس میں اہم شخصیات سے رابطے میں رہتی تھیں جس کا مقصد تفتیشی اداروں اور ٹوہ میں لگے افراد کو ڈاج دینا تھا مگرتمام تر حفاظتی تدابیر کے باوجود پاکستان کے حساس اداروں کی عقابی نگاہوں نے ایان علی اور بلاول ہائوس میں اہم شخصیت یا شخصیات کے درمیان ہونے والی موبائل فون کے ذریعے گفتگو کا ذریعہ معلوم کر لیا۔ ایان علی کی بلاول ہائوس ہونے والی گفتگو کا کم سے کم دورانیہ 5منٹ اور طویل ترین دورانیہ 6گھنٹے تک نوٹ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایان علی کی جانب سے ان سموں کے ذریعے کی جانے والی کال کا ریسیپشنسٹ بلاول ہائوس میں موجود تھالیکن یہ معلوم نہیں کیا جا سکا کہ بلاول ہائوس میں وہ ایک یا کتنی شخصیات سے گفتگو کرتی تھیں اور وہ کون ہوتا تھا۔ایان علی کو بلاول ہائوس میں متعارف کروانے والے شخص کا نام ایم ۔ ایم بتایا جاتا ہے جو ایان علی کی گرفتاری کے ساتھ ہی بیرون ملک فرار ہو گیا تھا اورتاحال وہیں مقیم ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…