جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان کی قریبی ساتھی و معاون نے کپتان کو بڑا جھٹکا دیدیا

datetime 7  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کے قریبی دوست اور یورپ میں انکے مشیرکے بارے میں نمل کالج میانوالی اور شوکت خانم کینسر ریسرچ ہسپتال کے نام پر اکٹھے کئے گئے چندے کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق منظر عام پر آنے والی ایک رپورٹ کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ عمران خان کے قریبی دوست اور اِنکے معاون خصوصی نے نمل کالج میانوالی اور شوکت خانم کینسر ریسرچ ہسپتال کے نام پر اکٹھے کئے گئے چندے کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرلیا ہے ۔

تحریک انصاف کے اندرونی ذرائع نے اِس خبر کی تصدیق کی ہے کہ عمران خان کے مشیر اور یوکے اور یورپ کے تحریک انصاف کے اہم رہنما صاحبزادہ جہانگیر چیکو اور انکی معاون عائشہ جمیل نے نمل /شوکت خانم کے بنک اکاؤنٹس میں ایک پیسہ بھی نہیں بھیجا ،بلکہ جمع ہونے والے چندے کو آکسفورڈ سٹریٹ اور پیرس اور دبئی میں عیاشی اور خریدوفروخت پر استعمال کر لئے ہیں ۔سنٹرل لندن میں واقع نواب ریسٹورنٹ میں 13مئی 2016کو تقریب کا انعقاد کیا گیا جو تین گھنٹے جاری رہی، جس میں پاکستان سے عمران خان نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور اپنے اظہار خیال میں چندے کی اپیل بھی کی. عشائیہ کے رات عائشہ جمیل نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ عمران خان کے ساتھ نمل کالج کیلئے 100K پاؤنڈچندہ جمع کر لیا گیا ہے، مگر نمل کالج فنڈ ریزنگ کمیٹی یوکے اور پاکستان نے بتایاکہ 100K پاؤنڈمیں سے ایک پیسہ موصول نہیں ہوا،اوگنائزرز کا کہنا تھا کہ تمام رقم عشائیے کے اہتمام پر خرچ کر دی گئی ہے . https://twitter.com/aisha_jamil/status/731270960448458752 پی ٹی آئی یورپ کی لیڈرشپ اور اِن کے شراکت دار اور پی ٹی آئی پاکستان کے آفس کے ذمہ داران کے مابین طے پائے گئے معاملات کے بعد نمل کالج کمیٹی کو دو ٹوک آگاہ کر دیا گیا تھا کہ اِس معاملے کا مزید تعاقب نہیں ہونا چاہیے . عائشہ جمیل جو کہ لند ن میں ایک قانونی فرم سے وابستہ ہیں اور صاحبزادہ جہانگیر کو شوزکاز نوٹس بھی جاری کئے گئے مگر دونوں نے جواب دینے کی زحمت نہیں کی .چونکہ چیکو جہانگیر کی عمران خان سے خاص قربت ہے اور انیل مسرت سے بھی اچھے تعلقات استوار رکھے ہوئے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…