جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایک بھارتی فوجی کے بدلے تین پاکستانی فوجیوں ۔۔! بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کی دھمکیوں پرشہبازشریف کامنہ توڑ جواب

datetime 7  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امرتسر،لاہور(نیوزڈیسک+آئی این پی)بھارتی پنجاب کے وزیراعلی امریندر سنگھ کے بیان پر کہ ایک بھارتی فوجی کی ہلاکت کا بدلہ لینے کیلئے 3 پاکستانی فوجیوں کا سر قلم کیا جائے کے ردُمل میں وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ بھارتی پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندرسنگھ کی طرف سے پاکستان کو سبق سکھانے کی دھمکیاں گیڈر بھبھکیوں سے زیادہ نہیں،اسے 1965 کی جنگ سے سبق حاصل کرنا چاہیے ،

بھارت پاکستان کی جان باز اور جذبہ شہادت سے سرشار افواج کی ہمت و مردانگی کا پوری طرح تجربہ کرچکا ہے او راسے 1965 کی جنگ سے سبق حاصل کرنا چاہیے ، پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایوں کے ساتھ پر امن تعلقات چاہتا ہے تاہم امریندرسنگھ جیسے بھارتی لیڈروں کے ایسے بیانات سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا باعث بنتے ہیں ،ہفتہ کو جاری کردہ بیان میں اظہار خیال کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی پنجاب کے وزیراعلی کی طرف سے اس قسم کے اشتعال انگیز بیانات سے دونوں ممالک کے درمیان حالات کو معمول پرلانے کی کوششوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، جہاں تک بھارتی وزیراعلی نے پاکستانی افواج پر اپنے فوجیو ں کی لاشوں کی بے حرمتی کا الزام بھی دہرایا ہے جس کی حیثیت ایک من گھڑت کہانی سے زیادہ نہیں کیونکہ بھارت نے اقوام متحدہ سمیت کسی بھی بین الاقوامی فورم پر اس طرح کی کوئی شکایت درج نہیں کرائی ۔ وزیراعلی پنجاب نے کہاکہ پاکستان کے عوام کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور دشمن کو دندان شکن جواب دینے کے لئے اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں ۔۔ وزیراعلی پنجاب نے کہاکہ پاکستان کے عوام کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور دشمن کو دندان شکن جواب دینے کے لئے اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…