بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’جولائی وزیر اعظم کیلئے بے حد خطرناک‘‘ کیا ہو سکتا ہے ؟ پیش گوئی نے ہلچل مچا دی

datetime 6  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی)سندھ کے وزیرصنعت وتجارت منظور حسین وسان نے کہاہے کہ جے آئی ٹی بن گئی،پہلے ہی کہا تھا کہ جولائی نوازشریف کے لیے خطرناک ہے ،جانا بھی پڑسکتا ہے۔ جولائی میں بہت سے فیصلے ہوں گے،کچھ لوگ رہیں گے اورکچھ لوگوں کے متبادل آجائیں گے۔سکھر میںآئی بی اے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے وزیر صنعت منظور حسین وسان نے کہا کہ نوازشریف کے سامنے جب بھی اجلاسوں میں سندھ یا سندھ کے حقوق کی بات کرتے ہیں تو جلسے جلوس کا بہانہ کر کے بھاگ جاتے ہیں مگر وہ ایک نہ ایک دن تو پھنسیں گے،

ہمارے ہاتھوں سندھ میں کئی ایسے دیہات اور صنعتیں ہیں جن کو گیس کی ضرورت ہے مگر کنکشن نہیں دیئے جارہے ہیں جبکہ اٹھارہویں ترمیم کے تحت جس صوبے سے جو چیز نکلتی ہے اس پر پہلا حق اس کا ہوتا ہے اور وہ پہلے اپنی ضروریات پوری کرتا ہے مگر ہم گیس 75 اور تیل 50 فیصد سے زیادہ پیدا کرتے ہیں مگر ہمیں حق نہیں دیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن میں صوبوں میں پیپلزپارٹی،تحریک انصاف اور ن لیگ میں مقابلہ ہوگا مگر ان میں پیپلزپارٹی جیتے گی ۔منظوروسان نے کہاکہ جب انڈیا کے بزنس مین سے ملاقاتیں ہونگی اور ایسے اقدامات ہونگے تو شکوک وشبہات بڑھیں گے،ہم جمہوریت کو چلتے دیکھنا چاہتے ہیں اور 2018 میں الیکشن چاہتے ہیں مگر ایسے اقدامات شکوک وشبہات بڑھاتے ہیں حالانکہ ہمارے دور میں تو شہباز شریف نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف دھرنا دیا تھا مگر ہم جمہوریت کو چلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے جولائی کے مہینے کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ جے آئی ٹی بن گئی ہے،جولائی میں بڑے اہم فیصلے ہونگے کچھ لوگ رہیں گے کچھ تبدیل ہوجائیں گے اور جو رہیں گے انہیں بھی تبدیل کیا جائے گا،

جولائی میں ان کا اقتدار خطرے میں ہوگا وہ جابھی سکتے ہیں اور ان کی جگہ کوئی اور بھی آسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ تحقیق پر بھی توجہ دی جانی چاہئے اس سے بڑھ کر کیا بات ہوگی کہ ہمارے ملک میں ذہین طلبا بھی موجود ہیں مگر صنعتیں لگانے کے لیے ہمیں لوگ باہر سے بلانا پڑتے ہیں ہمیں اپنے اداروں میں تحقیق پر توجہ دینا ہوگی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…