اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پانامہ جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کی نمائندگی کرنے والے دونوں بریگیڈئیرز ڈان لیکس تحقیقاتی کمیشن میں بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں، نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار سلمان غنی کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام کے ڈان لیکس پر مباحثے کے دوران سینئر صحافی و تجزیہ کار سلمان نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پانامہ جے آئی ٹی میں آئی
ایس آئی اور ایم آئی کی نمائندگی کرنے والے دونوں بریگیڈئیرزجن میں بریگیڈئیر نعمان سعید(آئی ایس آئی )اور بریگیڈئیر کامران خورشید(ملٹری انٹیلی جنس)شامل ہیں اس سے قبل ڈان لیکس تحقیقاتی کمیشن میں بھی اپنے اداروں کی جانب سے نمائندگی کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈان لیکس کی تحقیقات کیلئے عدالتی ، سول اور ملٹری افسران پر مشتمل ایک کمیشن تشکیل دیا گیا تھا جس نےڈان لیکس پر رپورٹ پیش کر دی ہوئی ہے۔