بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

حناء شہنواز قتل کیس ،مبینہ ملوث ملزم کانسٹیبل کوسزا سنادی گئی

datetime 5  مئی‬‮  2017 |

کوہاٹ(آئی این پی )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ جاوید اقبال نے حناء شہنواز قتل کیس میں مبینہ ملوث ملزم پولیس کانسٹیبل میثم علی کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے ۔قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو محکمانہ تحقیقات مکمل ہونے پر برطرف کیا گیا ہے۔مزکورہ پولیس کانسٹیبل مقتولہ کا قریبی رشتہ دارہے جس کے خلاف مقامی عدالت میں بھی کیس زیر سماعت ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ استرزئی میں درج حناء شہنواز کے مشہور مقدمہ قتل میں نامزد ملزم پولیس کانسٹیبل میثم علی جو حال ہی میں جیل سے ضمانت پر رہا ہوچکا ہے کو محکمانہ تحقیقات مکمل ہونے اور واردات میں ملوث ہونے کے اثبات کی بنیاد پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے ڈی پی او کوہاٹ نے انکی ملازمت سے برطرفی کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔پولیس ذرائع کے بقول 6فروری کو استرزئی پایاں کے علاقے میں این جی اوز میں ملازمت کرنے والی مقامی لڑکی حناء شہنواز کو مبینہ غیرت کے نام پر قتل کیا گیا تھا جسکے قتل کی منصوبہ بندی میں انکا قریبی رشتہ دار پولیس کانسٹیبل میثم علی بھی قصور وار ٹھہرایا گیا تھا اور انہیں قتل کے واقعہ کی عینی شاہد ہونے کی دعوایدارمقتولہ کی بہن فرحین شاہ کے پولیس اور عدالت کے سامنے دئیے گئے بیان کی روشنی میں مقدمہ قتل میں نامزد کیا گیا تھا۔ قتل کے اس مقدمہ میں نامزد پولیس کانسٹیبل میثم علی کو پہلے معطل کرکے محکمانہ تحقیقات شروع کی گئی اور اس دوران انہیں قصور وار ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ دعوایدارمقتولہ کی بہن فرحین شاہ کے پولیس اور عدالت کے سامنے دئیے گئے بیان کی روشنی میں مقدمہ قتل میں نامزد کیا گیا تھا۔ قتل کے اس مقدمہ میں نامزد پولیس کانسٹیبل میثم علی کو پہلے معطل کرکے محکمانہ تحقیقات شروع کی گئی اور اس دوران انہیں قصور وار ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…