بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

آئندہ عام انتخابات کا انعقاد کیسے ہوگا؟الیکشن کمیشن اور نادرا کے درمیان ٹی اوآرز طے،تفصیلات جاری

datetime 5  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی )الیکشن کمیشن اور نادرا کے درمیان آئندہ عام انتخابات کے سہل اور رکاوٹ کے بغیر انعقادکیلئے ٹی اوآرز طے پا گئے ، چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا اور چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین کے درمیان ہونے والی ملاقات کے موقع پر دونوں اداروں کے درمیان ٹی اوآرز پر مبنی معاہدے پر باقاعدہ دستخط کر دیے گئے ، نادرا انہی ٹی اوآرز کے تحت2018کے عام انتخابات تک کمیشن کو اپنی سرسز اور معاونت فراہم کرے گا ۔

جمعہ کو چیئرمین نادرا نے چیف الیکشن کمشنر سے الیکشن کمیشن میں ملاقات کی جس میں ووٹرز فہرستوں میں اندراج کے حوالے سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سردار محمد رضا نے الیکشن کمیشن کے لئے نادرا کی خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ چیف الیکشن کمشنر نے انتخابی فہرستوں میں رجسٹرڈ مردوخواتین کے ووٹوں میں 12.17ووٹرز کے فرق کو اجاگر کرتے ہوئے چیئرمین نادرا پر زوردیا کہ وہ مردوخواتین ووٹرز کے اس فرق کو کم سے کم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائیں اور زیادہ سے زیادہ خواتین کے ووٹ رجسٹرڈ کر کے اس گیپ کو کم کرے۔چیئرمین نادرا نے چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کیا کہ نادرا خواتین کو زیادہ سے زیادہ شناختی کارڈ کے اجراء کیلئے خصوصی اقدامات کررہا ہے تاکہ اس گیپ کو کم کیا جا سکے ۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے نادرا کی طرف سے الیکشن کمیشن کو فراہم کی گئی سروسز پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ نادرا کی طرف سے الیکشن کمیشن کو فراہم کی گئی سروسز پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ قبل ازیں آئندہ انتخابات کے معمول کے مطابق انعقاد کیلئے نادرا اور الیکشن کمیشن کے درمیان طریقہ کار اور شرائط کے معاہدے پر دستخط کئے گئے جس کے تحت کسی مداخلت کے بغیر 2018کے انتخابات کے انعقاد تک نادرا اپنی سہولیات کمیشن کو فراہم کرے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…