بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

بھٹو کا واسطہ ،شہباز شریف کا واسطہ ، قمر زمان کائرہ منتیں کرتے رہے ،حیرت انگیز صورتحال

datetime 5  مئی‬‮  2017 |

لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کا لوڈ شیڈنگ کے خلاف ناصر باغ میں منعقدہ احتجاجی جلسہ شدید بد نظمی کا شکار رہا ،جیالوں کو منظم کرنے کیلئے بھٹو شہید کے بعد شہباز شریف کا واسطہ بھی دیا گیا تاہم کارکنوں نے کسی رہنما کی ایک نہ سنی ،  قمر زمان کائرہ پنڈال میں جا کر جیالوں کی منتیں کرتے رہے ، اسٹیج پر جیالوں کے قبضے کے باعث رہنماؤں کو ڈائس تک پہنچنے اور خطاب کرنے میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے جیالوں نے ناصر باغ میں منعقدہ احتجاجی جلسے میں بھی بد نظمی کے حوالے سے اپنی تاریخ دہرائی جس کے باعث رہنماؤں اور منتظمین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دینے والے وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن کارکنوں کو اسٹیج سے پیچھے ہٹنے اور بیٹھنے کے لئے بار بار اپیل کرتے رہے لیکن کسی نے ان کی ایک نہ سنی ۔ ایک موقع پر انہوں نے کہا کہ جو جو بھٹو کے ماننے والے ہیں وہ پیچھے ہٹ جائیں اور بیٹھ جائیں آپ کو بھٹو کا واسطہ ہے ۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ آپ کو شہباز شریف کا واسطہ ہے ۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجابکے صدر قمر زمان کائرہ پنڈال میں جا کر کارکنوں کو بیٹھنے کے لئے منتیں کرتے رہے لیکن انہیں ناکامی کا سامنا رہا اور وہ واپس اسٹیج پر آ گئے۔ منتظمین کی بے بسی کے باعث کارکنوں کی ایک بڑی تعداد اسٹیج اور ڈائس کے آس پاس جمع ہو گئی جس کے باعث خطاب کرنے کے لئے آنے والے رہنماؤں کو دھکم پیل کا سامنا کرنا پڑا ۔ سید خورشید شاہ سمیت دیگر رہنماؤں کے خطابات کے دوران بھی جیالے خاموش نہ ہوئے اور شور شرابہ کرتے رہے ۔ہو گئی جس کے باعث خطاب کرنے کے لئے آنے والے رہنماؤں کو دھکم پیل کا سامنا کرنا پڑا ۔ سید خورشید شاہ سمیت دیگر رہنماؤں کے خطابات کے دوران بھی جیالے خاموش نہ ہوئے اور شور شرابہ کرتے رہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…