لاہور ( این این آئی) پنجاب حکومت نے ہونہار پوزیشن ہولڈر طلبہ کے لئے چائنہ سے مزید 56ہزار لیپ ٹاپ درآمد کر لیے ۔ ذرائع کے مطابق چین سے درآمد کیے گئے 56 ہزار لیپ ٹاپس خصوصی جمبو کارگو طیارے پر لاہور منگوائے گئے۔
جنہیں ائیرپورٹ سے ارفع کریم ٹاور بھجوا دیا گیا تاکہ ارفع ٹاور کے ماہر آئی ٹی انجینئرز کی ٹیم چین سے منگوائے گئے نئے لیپ ٹاپس کی جلد پروگرامنگ مکمل کرے، جس کے بعد انہیں ہونہار طلبہ کو تقسیم کیا جائے۔