بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

2 وزیر ملک چھوڑ گئے، اپنوں نے ہی نواز شریف کو پھنسوا دیا،معروف صحافی نے بڑا دعویٰ کردیا،حیرت انگیزانکشافات

datetime 4  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی وتجزیہ کارڈاکٹرشاہد مسعود نے دعوی کیاہے کہ پاناماکیس کافیصلہ آنے کے بعد دووزراملک چھوڑکرچلے گئے ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہاکہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارملک سے باہرہیں ا و روہ ان دنوں جاپان میں ہیں جبکہ دوسری اہم شخصیت مشیرخارجہ سرتاج عزیزہیں وہ بھی ملک سے باہرہیں اورکہاجارہاہے کہ وہ اٹلی یاخلیجی ممالک کےدورے پرہیں

تاہم باضابطہ طو رپرکوئی بیان سامنے نہیں آیاکہ سرتاج عزیزکہاں ہیں یاانہوں نے چھٹی لے رکھی ہے ۔شاہد مسعود نے کہاکہ میں نے دفترخارجہ سے بھی اپنے ذرائع سے معلوم کیاہے ،سرتاج عزیزملک میں نہیں ہیں ۔اگروہ پاکستان میں ہیں اوردفترخارجہ میرے اس بیان کی تردیدکرتاہے تومیں بھی تردید کرنے کوتیارہوں ۔انہوں نے کہاآج ایرانی وزیرخارجہ سے بھی سرتاج عزیزنے ملاقات نہیں کی ،جرمنی کے نمائندہ برائے افغانستان بھی پاکستان میں ہیں ان سے بھی سر تاج عزیزنے ملاقات نہیں کی جبکہ جاپان کے وزیرخارجہ بھی پاکستان کے دو رے پرہیں ان سے بھی ملاقات میں سرتاج عزیزنظرنہیں آئے ۔ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہاکہ پاناماکیس کے فیصلے کے بعد وزیراعظم دبائومیں آچکے ہیں اوروہ تصاد م کی راہ پرچل پڑے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ پاناماکیس کافیصلہ آنے کے بعد وزیراعظم نے عہدے سے استعفی دینے کافیصلہ کرلیاتھا اورمڈٹرم الیکشن میں جانے کافیصلہ کرلیاتھالیکن ن لیگ کے ایک دھڑے نے ان کوایسانہیں کرنے دیااورکہاکہ اگلے سال مارچ تک عہدے پررہیں تاکہ سینیٹ کے انتخابات میں ن لیگ کواکثریت مل جائے،اسی دھڑے نے کہاکہ جے آئی ٹی کوہم دیکھ لیں گے پہلے بھی ماڈل ٹائون کی جے آئی ٹی بنی تھی اس میں بھی کچھ نہیں ہوا اوراب ہم اس جے آئی ٹی سے بھی نمٹ لیں گے۔وزیراعظم نے جب استعفی دینے کافیصلہ کیاتھاتون لیگ کے دوسرے گروپ نے نوازشریف کومشورہ دیاتھا

کہ آپ الیکشن میں چلیں جائیں اورایک مرتبہ پھرپنجاب سے آپ جیت جائینگے اوردوبارہ وزیراعظم بن جائیں گے اوراکثریت بھی ہوگی جس کے بعد سینیٹ کے مارچ میں ہونے والے انتخابات میں ن لیگ کی ایوان بالامیں بھی نشتیں زیادہ ہوجائیں گی ۔تاہم ن لیگ کاوہ گروپ جس نے وزیراعظم کواستعفی نہیں دینے دیااورعہدہ اگلے سال مارچ تک رکھنے کامشورہ دیاتھااس کی وجہ سے ہی وزیراعظم دبائومیں آگئے اورتصاد م کی راہ پرچل پڑے ہیں ۔ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہاکہ جس طرح پاناماکیس او ردیگرمعاملات عدالتوں میں چلتے رہتے تووزیراعظم کےلئے کوئی پریشانی نہیں تھی لیکن اب صورتحال مختلف ہے ،

پیپلزپارٹی نے بھی تحریک انصاف سے خاموش مفاہمت کررکھی ہے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ا ن دنوں دونوں جماعتیں ایک دو سرے کے خلاف کوئی بیان نہیں دے رہی ہیں ۔اب عام انتخابات میں آصف زرداری سندھ سے جیت جائینگے اورپنجاب میں بھی ان کی پوزیشن پہلے سے بہترہے اورامیدہے کہ تحریک انصاف بھی ان کاساتھ دے گی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…