پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

انصاف سے ناپید معاشرے مٹ جاتے ہیں، وہی معاشرے ترقی کرتے ہیں جہاں انصاف ملتاہے,شہبازشریف

datetime 4  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آج گورنر ہاؤس میں ہائی کورٹ بار اینڈ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز ملتان کے وفد نے ملاقات کی۔ گورنر پنجا ب رفیق رجوانہ، صوبائی وزیر رانا مشہود احمد او رمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے وفد کی قیادت صدر محمد یوسف زبیر جبکہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے وفد کی قیادت صدر شیر زمان قریشی کر رہے تھے۔

وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ہمیشہ وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کو مقدم رکھا ہے ۔ماضی میں بھی وکلاء برادری کے مسائل حل کئے ہیں ،آئندہ بھی کریں گے۔عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کے لئے وکلاء برادری نے اپنا موثر کردار ادا کرنا ہے کیونکہ انصاف سے نا پید معاشرے مٹ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہی معاشرے ترقی کرتے ہیں جہاں انصاف ملتاہے۔وکلاء برادری کو انصاف مہیا کرنے کی ذمہ داری احسن طریقے سے ادا کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو وکلاء برادری سے بہت توقعات ہیں او رانہیں اس پر پورا اترنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری نے ملک میں جمہوریت اور آزاد عدلیہ کی بحالی کے لئے عظیم جدوجہد کی اور وکلاء جمہوریت او رآزاد عدلیہ کی بحالی کی جدوجہد میں ہر اول دستہ تھے اوروکلاء برادری کی عظیم قربانیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہمعاشی و سماجی انصاف کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب خصوصا ملتان کی ترقی وخوشحالی کے لئے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ملتان میں میٹروبس سروس شہریوں کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور پارکنگ کے مسئلے کے حل کیلئے پارکنگ پلازہ کی تعمیر کے منصوبے کیلئے فوری کام شروع کیا جائے گا۔

پارکنگ پلازہ کے منصوبے پر بلا تاخیر کام کا آغاز کیا جائے گا۔وزیر اعلی نے جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کو بھی جلد مکمل کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔وزیراعلی نے لائبریری کے لئے کمپیوٹرز مہیا کرنے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری کیلئے چیمبرز سے عدالتوں تک جانے کیلئے 3سپیڈو بسوں پر مشتمل شٹل سروس چلائی جائے گی۔ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے اس موقع پر کہاکہ وکلاء برادری نے سیاست سے بالا تر ہو کر ہمیشہ انصاف اور قانون کی حکمرانی کے لئے اپنا موثر کردارادا کیاہے اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے وکلاء برادری کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں اور آئندہ بھی وکلاء برادری کے مسائل حل کریں گے۔

صدرڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان محمد یوسف زبیرنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پہلے بھی ہمارے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں اور اب بھی کر رہے ہیں ۔ جمہوریت او رعام آدمی کو انصاف کی فراہمی کیلئے ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔ صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان شیر زمان قریشی نے کہا کہ ملتان میں میٹروبس سروس آپ کا شاندار عوامی تحفہ ہے۔آج ہزاروں شہری میٹروبسوں کی سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…