اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)’’ہرخوش قسمتی کے پیچھے جرم نہیں ہوتا‘‘کوئی وزیراعظم بنتا ہے تو خوش قسمتی کسی کو سپریم کورٹ کا جج بنا دیتی ہے، سینئر صحافی و اینکرپرسن نے پروگرام کے دوران پانامہ کیس میں جسٹس کھوسہ کے دئیے گئے فیصلے میں گارڈ فادر کے جملے ’’ہر عظیم خزانے کے پیچھے جرم ہوتا ہے‘‘بارے وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کے ٹی وی انـٹرویو کا کلپ چلا دیا۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے ایک پروگرام میں سینئر صحافی و اینکرپرسن سمیع ابراہیم نےپانامہ کیس میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کے دئیے گئے فیصلے میں ناول ’’گارڈ فادر‘‘کے جملے ’’ہر عظیم خزانے کے پیچھے جرم ہوتا ہے‘‘کے اقتباس کو شامل کرنے پر وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا 27اپریل کو دئیے گئے ٹی وی انٹرویو کا کلپ چلا دیا ، کلپ چلانے سے قبل سمیع ابراہیم کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر نے اپنے انٹرویو میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کو طعنہ بھی دیا ہے۔ کلپ میں خواجہ سعد رفیق انٹرویو دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کی فیملی کو ہم جانتے ہیں، ان کے پانامہ کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس ہمیں سخت تکلیف پہنچاتے تھےاور ہم محسوس کرتے تھے کہ کیس کی سماعت کے دوران ایسے ریمارکس کی ضرورت نہیں تھی۔ پانامہ کیس فیصلے بارے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے فیصلے میں ایک ناول کا ذکر کیا ہے، خوشی قسمتی ہر بار کسی جرم کا نتیجہ نہیں ہوتی، خوش قسمتی کو سبھی کو ملتی ہے۔ کوئی خوش قسمتی سے وزیراعظم بنتا ہے ،کوئی سپریم کورٹ کا جج بنتا ہے۔خوشی قسمتی ہر بار کسی جرم کا نتیجہ نہیں ہوتی، خوش قسمتی کو سبھی کو ملتی ہے۔ کوئی خوش قسمتی سے وزیراعظم بنتا ہے ،کوئی سپریم کورٹ کا جج بنتا ہے