اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک جانب پاناما لیکس اسکینڈل کے فیصلے کے بعد اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم نواز شریف پر استعفے کے لیے دباؤ بڑھا رہی ہیں، وہیں دوسری جانب مسلم لیگ (ن) عام انتخابات 2018 میں بھی اپنی کامیابی کے لیے پرعزم دکھائی دیتی ہے۔صوبہ پنجاب کے وزیرِ قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ کوئی اس غلط فہمی مہیں نہ رہے کہ وزیراعظم اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے،
بلکہ وہ 2018 کے انتخابات میں کامیابی کے بعد بھی اسی عہدے پر موجود رہیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) دونوں کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ کسی طرح سے مسلم لیگ (ن) کو اقتدار سے ہٹا دیا جائے، لیکن وہ اب تک اس مقصد میں کامیاب نہیں ہوئے اور آئندہ بھی نہیں ہوسکیں گے۔