’’آتش جب جواں تھا‘‘ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے اپنی نجی زندگی کے حسین رازوں سے پردہ اٹھا دیا

1  مئی‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ریکھا اچھی لگتی تھی ،ہیلو ہائے رہی ہے، بحیثیت انسان بھی بہت اچھی خاتون ہیں،دلیپ کمار نے میرے بھائی کی شادی میں شرکت کی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی پروگرام میں اپنی نجی زندگی کے حسین رازوں سے پردوں اٹھا دیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ کے سوالات کا جوابات دیتے ہوئے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اب فلمیں نہیں دیکھتا، سب کام عمر کے ساتھ اچھے لگتے ہیں، جب رِنگ پسٹن بیٹھ جائیں اور پلگوں میں کچرا آجائے تو بونٹ کے سہارےبندہ زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے اپنی جوانی کے حسین رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ معروف بھارتی اداکارہ ریکھا اچھی لگتی تھی، دلیپ کمار کے ساتھ میرے بہت اچھے ذاتی تعلقات ہیں ،دلیپ کمار میرے بھائی کی شادی میں شرکت کیلئے بھارت سے پاکستان تشریف لائے تھے، وہ پاکستان کے اچھے لوگوں سے محبت کرتے ہیںاور عمران خان کے بھی مداح ہیں ۔ان دنوں وہ لندن میں بہت علیل اور زیر علاج ہیں انہوں نے مجھے بتایا کہ میری اور ریکھا کی ایک فلم ’’آگ‘‘کا ماسٹر پرنٹ ہانک کانگ سے مل گیا ہے جس سے متعلق کہا جا رہا تھا کہ وہ آتشزدگی کی نذر ہو گیا ہے۔اس موقع پر سہیل وڑائچ نے ان سے جب سوال پوچھا کہ ریکھا کا حسن اور ان کے سانولے پن کا تیکھا رخ پسند تھا یا اداکاری تو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریکھا بطور انسان بھی بہت اچھی خاتون ہیں لوگوں کی باتوں کو چھوڑیں وہ تو باتیں کرتے رہتے ہیں۔ریکھا جیسے لوگ اندر سے بہت ٹوٹے ہوئے ہوتے ہیں، ان کے اندر بھی دل ہوتا ہےاور انسانیت ہوتی ہے،ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ

ریکھا سے ابھی رابطہ نہیں مگر کسی دور میں جب’’آتش جواں تھا‘‘تو ان سے ہیلو ہائے ! تھی۔اس موقع پر دورہ بھارت کی یادیں تازہ کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا کہ کرکٹ میچ دیکھنے کیلئے جب عمران خان کے ساتھ بھارت کے دورہ پر تھا تواس موقع پرمعروف بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن سے ملاقات اور بڑی گپ شپ ہوئی۔واضح رہے کہ ریکھا سے متعلق سوالوں کا جواب دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نہایت افسردہ اور سنجیدہ دکھائی دئیے جب کہ امیتابھ سے ملاقات کے متعلق بتاتے ہوئے ان کے چہرے پر خوش کن مسکراہٹ بکھر چکی تھی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…