جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ترکی میں معروف جیم ٹی وی کمپنی کے بانی کو قتل کردیا گیا 

datetime 30  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول(آئی این پی )ترک کے شہر استنبول میں فارسی زبان میں نشریات پیش کرنے والی معروف جیم ٹی وی کمپنی کے بانی اور چیئرمین کو استنبول میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق استنبول میں جیم ٹی وی کے سربراہ سعید کریمیان کو ان کے شریک کویتی تاجر کے ساتھ استنبول میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔جو گاڑی بظاہر ان کے قتل کے لیے استعمال کی گئی تھی اسے بعد میں جلی ہوئی صورت میں پایا گیا ہے۔

ترکی کی پولیس اس بارے میں تفتیش کر رہی ہے۔مسٹر کریمیان پر ان کے غائبانہ میں تہران کی ایک عدالت میں مقدمہ چلایا گیا تھا اور انھیں ایران کے خلاف پروپگینڈا کرنے کے جرم میں چھ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔خیال رہے کہ جیم ٹی پر غیر ملکی اور مغربی شوز کو فارسی زبان میں ڈب کرنے کے بعد ایران کے لیے نشر کیا جاتا ہے۔جیم گروپ کو شروع میں لندن میں قائم کیا گیا تھا لیکن بعد میں اس میں وسعت آئی اور اسے دبئی منتقل کر دیا گیا۔گروپ کے ویب سائٹ کے اعتبار سے اس کے تحت فارسی زبان کے 17 چینل چلتے ہیں اس کے علاوہ ایک ایک چینل کردش، آزری اور عربی زبان میں اپنی نشریات پیش کرتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعید کریمیان کو ان کے شریک کویتی تاجر کے ساتھ استنبول میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گيا ہے۔جو گاڑی بظاہر ان کے قتل کے لیے استعمال کی گئی تھی اسے بعد میں جلی ہوئی صورت میں پایا گيا ہے۔مسٹر کریمیان کو تہران کی ایک عدالت میں مقدمہ چلایا گيا تھا اور انھیں ایران کے خلاف پروپگینڈا کرنے کے جرم میں چھ سال قید کی سزا سنائی گئي تھی۔جیم گروپ کو شروع میں لندن میں قائم کیا گیا تھا لیکن بعد میں اس میں وسعت آئی اور اسے دبئی منتقل کر دیا گیا۔گروپ کے ویب سائٹ کے اعتبار سے اس کے تحت فارسی زبان کے 17 چینل چلتے ہیں اس کے علاوہ تین چینلزکردش، آزری اور عربی زبان میں نشریات پیش کررہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…