پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ پاگل ہو گئی ، نیپال سے اہم پاکستانی خاتون بھی اغوا

datetime 28  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نازیہ رضوان نامی پاکستانی خاتون کومبینہ طور پر بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹوں نے نیپال سے اغوا کر لیا۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق 12جنوری کو ٹریکنگ کی غرض سے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو پہنچنے والی نازیہ رضوان نامی خاتون کوہ پیما

کرنل (ر)حبیب ظاہر کی گمشدگی سے قبل لاپتہ ہو گئی ۔34سالہ نازیہ رضوان کھٹمنڈو ائیرپورٹ پہنچنے کے بعد سے لاپتہ ہیں ان کی گمشدگی کو ساڑھے تین ماہ گزر چکے ہیں ۔ پاکستانی خاتون کی تلاش کیلئے کی جانے والی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔ٹریکنگ ایسوسی ایشن آف نیپال کی ویب سائٹ پر بھی نازیہ رضوان کو لاپتہ قرار دیتے ہوئے ان کا نام لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔نازیہ کی تلاش کیلئے نیپال کے تقریباََ تمام ٹور آپریٹرز سے بھی معلومات حاصل کرنے کی کوششیں کی گئیں لیکن تاحال اس سلسلے میں کوئی کامیابی حاصل نہ ہو سکی ہے۔ریکارڈ کے مطابق نازیہ رضوان کسی بھی قسم کی مہم جوئی کیلئے اکیلے یا کسی گروپ کے ساتھ ٹریکنگ کیلئے بھی نہیں گئیں۔ٹریکنگ ایسوسی ایشن آف نیپال نے اپنی ویب سائٹ پر نازیہ رضوان سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات معلوم پڑنے پر ان سے متعلق آگاہ کرنے کی ایک اپیل بھی دے رکھی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کہیں نازیہ رضوان کے لاپتہ ہونے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ہاتھ نہ ہو کیونکہ کرنل(ر)حبیب ظاہر کی گمشدگی کے ڈانڈے بھی ’’را‘‘سے ملنے کی اطلاعات سامنے آچکی ہیں۔خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کہیں نازیہ رضوان کے لاپتہ ہونے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ہاتھ نہ ہو کیونکہ کرنل(ر)حبیب ظاہر کی گمشدگی کے ڈانڈے بھی ’’را‘‘سے ملنے کی اطلاعات سامنے آچکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…