پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتی سٹیل ٹائیکون سجن جندال کو پاکستانی ویزہ کس کی ہدایت پر جاری ہوا؟ تین رکنی وفد مری کیسے پہنچ گیا؟تہلکہ خیز انکشافات

datetime 28  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اسٹیل ٹائیکون سجن جندال اور ان کے ساتھیوں کو پاکستان نے دس روز کا ویزہ جاری کیا تھا ، ویزا وزیراعظم ہاؤس اور دفتر خارجہ کی ہدایت پر جاری ہوا۔تفصیلات کے مطابق بھارت سے آنے والے اسٹیل ٹائیکون سجن جندال اور ان کے ساتھ

آنے والے دو افراد کو 10 دن کے لیے پاکستان میں بزنس کیٹگری میں ویزا جاری کیا گیا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق ویزا 25 اپریل کو دہلی سے پاکستانی ہائی کمیشن سے جاری ہوا جو وزیراعظم ہاؤس اور دفتر خارجہ سے ہدایت ملنے پر جاری کیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ سجن جندال دیگر دو بھارتی شخصیات کو جاری کئے گئے ویزوں پر انہیں صرف اسلام آباد اور لاہور میں نقل و حمل کی اجازت تھی لیکن وہ خلاف قانون پنجاب کے سیاحتی مقام مری گئے اور کسی بھی سیکیورٹی ادارے نے انہیں گرفتار نہیں کیا نہ ہی پوچھ گچھ کی زحمت گوارا کی تاہم اطلاعات یہ بھی ہیں کہ تین رکنی بھارتی وفد کو جاری ہونے والا ویزہ پولیس رپورٹنگ فری تھا ،اس ویزے کے حامل افراد کسی بھی جگہ جانے سے قبل پولیس کو اطلاع کرنے کے پابند نہیں ہوتے جبکہ پاکستان اور بھارت میں زیادہ تر افراد کو ایک دوسرے کے ممالک میں جانے کیلئے جو ویزہ فراہم کیا جا تا ہے وہ پولیس رپورٹنگ ویزہ ہوتا ہے اور وہ ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے سے قبل پولیس کو اطلاع دینے کے پابند ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی اسٹیل ٹائیکون سجن جندال سمیت تین بھارتیوںکا وفد خصوصی طیارے سے افغانستان کے دارالحکومت کابل سے اسلام آباد پہنچا تھا۔بھارتی وفد میں سجن جندال، سوکیت سنگال، وریندر ببرسنگھ شامل تھے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…