اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما کیس فیصلہ کے نتیجے میں بننے والی جے آئی ٹی کیلئے اداروں نے افسران کے نام سپریم کورٹ میں جمع کرا دئیے۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس فیصلہ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں سے تحقیقات کیلئے بننے والی
جے آئی ٹی کیلئے 6اداروں نے افسران کے نام سپریم کورٹ میں جمع کروا دئیے ہیں۔ ان اداروں میں ایف آئی اے،ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک کے بعد آئی ایس آئی ایم آئی اور نیب شامل ہیں۔ ایف آئی اے نے احمد لطیف، ڈاکٹر شفیق اور واجد ضیا کے نام دئیے تھے، ان میں احمد لطیف،ڈاکٹر شفیق چھٹی پر چلے گئےہیں۔ایس ای سی پی کی جانب سےجوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے لئے مظفر مرزا،عثمان حیات اور علی عظیم کے نام تجویز کئے گئے ہیں۔نیب نے جو تین نام بھجوائے ہیں ، ان میں ڈی جی حسنین احمد، ڈائریکٹرنعمان اسلم اور ایڈیشنل ڈائریکٹر رضوان خان شامل ہیں۔اسٹیٹ بینک نے بھی نام سپریم کورٹ کو ارسال کر دئیے ہیں۔ آئی ایس آئی اورملٹری انٹیلی جنس کے نام بند لفافے میں سپریم کورٹ کو بھیجے گئے ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ اداروں کی جانب سے ملنے والے ناموں کو جے آئی ٹی کیلئے سپریم کورٹ کا پانامہ کیس میں فیصلہ دینے والا بنچ فائنل کرے گا۔ جے آئی ٹی 60روز میں تحقیقات مکمل کر کے سپریم کورٹ کو رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہو گی۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نےپانامہ کیس پر فیصلہ دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ وزیراعظم کی اہلیت کا فیصلہ جے آئی ٹی رپورٹ پرہوگا۔