جمیکا (آئی این پی )’’بھارت کا ریکارڈ پاش پاش ‘‘یاسر شاہ نے جمیکا کی سرزمین پر ایسا ریکارڈ بنا ڈالا کہ بھارتیوں کو توڑتے توڑتے پسینہ آجائے گا,قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شا ہ نے سبائنا پارک جمیکا پر 87برس کے دوران کھیلے گئے میچز میں کسی بھی سپنر کی جانب سے
اننگز میں بہترین باولنگ کا کارنامہ سرانجام دے دیا ۔ یاسر شاہ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جمیکا ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 63رنز دے کر 6شکار کیے جس کے ساتھ ہی انہوں نے 11سال قبل سابق بھارتی لیگ سپنر انیل کمبلے کی جانب سے بنا یا گیا بہترین باولنگ کا ریکارڈ توڑ دیا۔انیل کمبلے نے 2006میں ویسٹ انڈیز کے خلاف جمیکا میں ہی کھیلے گئے مقابلے میں 78رنز دے کر 6شکار کیے تھے۔