اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے کہاکہ ہے مجھے دوہفتے قبل وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کے قریبی ساتھی نے 10ارب روپے کی پیشکش کی تھی ۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے انکشاف کیاکہ پاناماکیس سے علیحدہ ہونے اوراس معاملے پرچپ رہنے کےلئے مجھے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کے قریبی ساتھی نے 10ارب روپے کی آفرکی تھی جوکہ میں نے قبول کرنے سے انکارکردیاتھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی عمران خان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھاکہ پاناماکیس میں ان کوچپ رہنے کےلئے ن لیگ نے 10ارب روپے کی پیشکش کی تھی جس پرن لیگ اس الزام کی تردیدکی جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنماسعید غنی نے مطالبہ کیا ہےکہ عمران خان 10ارب روپے کی آفرکرنےوالے کانام بتادیں توپیپلزپارٹی اس پیشکش کی انکوائری کےلئے مطالبہ کرے گی اوراس معاملے میں عمران خان کامکمل ساتھ دیاجائے گا