بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

’’وہ عمران خان سے مخلص نہیں ‘‘شاہ محمودقریشی کا سوشل میڈیا پرویڈیو پیغام،بڑا دعویٰ کردیا

datetime 25  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چئیرمین مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ کارکنان کی محنت اور جدوجہدسے تحریک انصاف چھوٹے قافلے سے ایک سیاسی سمندرکی شکل اختیار کرچکی ہے ۔کارکنان اپنی جدوجہد کوتیز کرتے ہوئے 2018کے الیکشن کی تیاری کریں اور پارٹی کو متحد رکھیں۔جوقوتیں پارٹی میں انتشارپھیلارہی ہیں وہ عمران خان سے مخلص نہیں ہیں ۔

پارٹی کے 21ویں یوم تاسیس کے موقع پرسوشل میڈیا پرجاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں شاہ محمودقریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کے 21ویں یوم تاسیس پر تحریک انصاف کے کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی جدوجہد اور انتھک محنت سے ایک چھوٹا سا قافلہ آج ایک ہجوم بن گیا ہے۔تحریک انصاف آج ایک سیاسی سمندر ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں شاہ محمودقریشی نے کہا کہ کارکنان پارٹی کو متحد رکھیں ۔جوقوتیں پارٹی میں انتشارپھیلارہی ہیں وہ عمران خان سے مخلص نہیں ہیں ،وہ اپنے ذاتی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی ذات کو ترجیح دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 28اپریل کوتحریک انصاف کے کارکنان اسلام آبادپہنچیں،پارٹی چئیرمین عمران خان وہاں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ نے پاناما کے بارے میں کیا کہا ، 5ججز کے تاثرات قوم کے سامنے ہیں کہ وہ تحقیقات کے بعدفیصلہ سنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ قوم فیصلہ کرے کہ وزیراعظم نوازشریف کو رہنا چاہیے یا انہیں استعفیٰ دینا چاہیے۔نہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان اسلام آبادپہنچیں،پارٹی چئیرمین عمران خان وہاں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ نے پاناما کے بارے میں کیا کہا ، 5ججز کے تاثرات قوم کے سامنے ہیں کہ وہ تحقیقات کے بعدفیصلہ سنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ قوم فیصلہ کرے کہ وزیراعظم نوازشریف کو رہنا چاہیے یا انہیں استعفیٰ دینا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…