لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کرم ایجنسی کے علاقے میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے زخمیو ں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔