منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

رمضان بازاروں کے ساتھ عام مارکیٹ میں بھی شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پیشگی اقدامات کیے جائیں:وزیراعلیٰ پنجاب

datetime 25  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت آج یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظرصوبہ بھر میں رمضان بازار لگانے کیلئے کئے جانیوالے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران صوبے کے عوام کو خصوصی ریلیف فراہم کریں گے اورصوبہ بھر میں رمضان بازار لگائے جائیں گے۔

رمضان بازاروں میں آٹا،اشیائے ضروریہ،پھل اورسبزیاں سستے داموں دستیاب ہوں گی۔اجلاس میں محکمہ زراعت کے زیر اہتمام رمضان بازاروں میں318 زرعی فیئرپرائس شاپس لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔زرعی فےئر پرائس شاپس پر پھل وسبزیاں ہول سیل ریٹ پر دستیاب ہوں گی جبکہ زرعی فےئر پرائس شاپس پربیسن، دال چنا، کھجور، کیلا اور سیب پر سبسڈی دی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اشیاء ضروریہ،پھلوں اورسبزیوں کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر اشیاء ضروریہ ،پھلوں اورسبزیوں کا وافر سٹاک موجود ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی چیز کی قلت یا عدم دستیابی کی شکایت پیدا نہیں ہونی چاہیے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ اس ضمن میں متعلقہ ادارے اور محکمے ابھی سے پیشگی اقدامات کر کے فیصلے کریں اورجامع میکانزم بناکر عملدر آمد یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ خریداروں کی سہولت کے لئے رمضان بازاروں میں اشیاء کی قیمتوں کو ڈیجیٹل بورڈز کے ذریعے ڈسپلے کیا جائے گا جبکہ رمضان بازاروں میں صفائی کے بہترین انتظامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سبزی منڈیوں میں نیلامی کے وقت متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر اورڈی پی او خود موجود ہوں گے۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ رمضان بازارلگانے کیلئے انتظامات خوب سے خوب تر کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والے عوام کے دشمن ہیں، انکے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اورناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف بھی بھر پور ایکشن لیا جائے ۔رمضان بازاروں میں خریداری کیلئے آنے والے افراد کی سہولت کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں ۔ا نہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کے ساتھ عام مارکیٹ میں بھی شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پیشگی اقدامات کیے جائیں اورقیمتوں میں استحکام اوراشیاء کی دستیابی یقینی بنانے کے حوالے سے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔ معیاری اشیاء صرف کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنانا متعلقہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔رمضان المبارک نیکیاں کمانے کامہینہ ہے لہذا آپ سب کو اپنے فرائض محنت اوردیانت سے سرانجام دینا ہے تاکہ شہریوں کو رمضان المبارک کے دوران حقیقی معنوں میں ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طورپر رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف دینے کیلئے کیے گئے اقدامات کی نگرانی کروں گا۔صوبائی وزراء ملک ندیم کامران، شیخ علاؤالدین، عائشہ غوث پاشا، نعیم اختر بھابھہ،مشیر ڈاکٹر عمر سیف، چیف سیکرٹری، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…