فیصل آباد(آئی این پی)چکن پاکس کے حملے جاری الائیڈہسپتال 5نئے مریض داخل چکن پاکس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 140ہو گئی چکن پاکس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18ہو گئی گز شتہ سال چکن پاکس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 25تھی تفصیل کے مطا بق گزشتہ روز چکن پاکس سے متا ثرہ 5مزید مریض الائیڈ ہسپتال داخل ہوئے جبکہ رواں سال چکن پاکس سے متا ثرہ آنے والے مریضوں کی تعداد 86ہو گئی
جبکہ ڈسٹر کٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں آنے والے مریضوں کی تعداد 54ہو گئی۔ چکن پاکس کی ویکسین ہسپتا لوں میں دستیاب نہ ہو نے کی وجہ سے 18مریض اپنی جا نوں سے ہاتھ دھو بیٹھے گز شتہ سال سرکاری ہسپتالوں 25مریض دا خل ہو ئے تھے ۔محکمہ صحت کی نا قص حکمت عملی سے چکن پا کس سے متاثر ہو نے والے مریضوں کی تعداد 4گنا اضافہ ہونےپر وزیر اعلی پنجاب نے ویکسین خریدنے کے لیے 10لاکھ رو پے کی گرانٹ جاری کر دی۔