بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

گرج چمک ، بارشیں اور ژالہ باری! محکمہ موسمیات نے شہروں کے نام جاری کر دیئے

datetime 25  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی )محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں میں خیبر پختونخوا ،پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا ( مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان ڈویژن)، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن)، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر

تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش اور بعض مقامات پرژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ مری37، چکوال20، راولپنڈی (چکلالہ21، شمس آباد16)، اسلام آباد (زیروپوائنٹ، بوکرہ17، گولڑہ16، سیدپور12)، اوکاڑہ11، ساہیوال07، سرگودھا (ائیرپورٹ11، سٹی06)، لاہور 04، سیالکوٹ، جھنگ، جوہرآباد01، کشمیر: مظفرآباد27، گڑھی دوپٹہ22، راولاکوٹ17، کاکول21، بالاکوٹ17، مالم جبہ14، کالام14، بنوں07، دیر06، رسالپور، چراٹ05، لوئر دیر، پٹن، سیدوشریف04، پشاور01، گلگت بلتستان: استور05، چلاس، بگروٹ03، گلگت، بونجی01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت دادو 45، سبی، لسبیلہ 43، شہیدبینظیرآباد، جیک آباد، سکرنڈ42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…