منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

لاہور، پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر با اثرخاندانوں کے درجنوں لڑکوں اورلڑکیوں کو گرفتار تھانے میں بندکردیا،مقدمہ ساونڈسسٹم کے مالک کے خلاف درج

datetime 24  اپریل‬‮  2017 |

رائے ونڈ (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس کی بھاری نفری نے فارم ہاؤس پر منعقدہ ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر با اثرخاندانوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں لڑکیوں اور لڑکوں کو گرفتار کر کے تھانے میں لاکر بند کردیا ،فارم ہاؤس سے شراب ،کوکین اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ،گرفتار کئے جانے والے ملزمان کی شناخت ہونے پر چھاپہ مارنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے ہاتھ پیر پھول گئے ،واقعہ کا مدعہی غائب کرکے غریب

محنت کش ساؤنڈ سسٹم مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے خانہ پری کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پولیس کو مخبری ہوئی کہ رائے ونڈ روڈ پر واقع عرفان پاشا فارم پر میوزیکل نائٹ منائی جارہی ہے جہاں غیر اخلاقی سرگرمیاں بھی جاری ہیں ۔پولیس افسران نے بھاری نفری کے ہمراہ فارم ہاؤس پر پہنچے تو درجنوں کی تعدادمیں لڑکیاں اور لڑکے مبینہ طور پر شراب کے نشہ میں دھت پائے گئے جنہیں گرفتار کر کے تھانہ سٹی رائے ونڈ میں بند کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ فارم ہاؤس سے شراب ، کوکین اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ملزمان کے کوائف لکھنے کے دوران ملزمان کے با اثر خاندانوں سے تعلق ثابت ہونے پر پولیس افسران اور اہلکاران کے پسینے چھوٹ گئے ۔ذرائع کے مطابق گرفتار کئے جانے والوں لڑکوں اور لڑکیوں میں سے کئی کا پنجاب حکومت میں اہم سرکاری عہدوں پر تعینات اعلیٰ افسران کی اولادیں ہیں۔ذرائع کے مطابق پولیس جب فیشن ایبل لڑکیوں کو فارم ہاؤس سے سرکاری گاڑی میں گرفتار کرکے لائی تو راہگیر وں کی کثیر تعداد ان کو دیکھنے کیلئے تھانے پہنچ گئی بااثر لڑکیوں نے تھانے میں موجود پولیس اہلکاروں کو اپنا تعارف کرواتے ہوئے ڈانٹ بھی پلائی ۔ذرائع کے مطابق اس کارروائی کے بعد حکام کی طرف سے پولیس کی سرزنش کی گئی اور انہیں فوری رہائی کے زبانی احکامات جاری کئے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی اہم

شخصیات اپنی بیٹیوں اور بیٹوں کو باعزت بری کرانے کیلئے رائے ونڈ پہنچ گئے پولیس افسران نے اپنی اس خفت کو مٹانے اور میڈیا کے سوالوں کا جواب دینے کی بجائے فارم ہاؤس پر لگے ہوئے ساؤنڈ سسٹم مالک حبیب اللہ عرف شبر خاں ولد شاہ خضر خاں کے خلاف 6/Aپنجاب ساؤنڈ سسٹم کے خلاف مقدمہ نمبری 532/17درج کرلیا ۔میڈ یا کے نمائندے جب اے ایس پی اور ایس ایچ او رائے ونڈ سے فون پر رابطہ کرتے رہے تو انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…