قصور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے ضلع قصورمیں کم کسن بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات می ںاضافہ ہوگیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق قصورمیں سفاک درندے 4سے 10سال کے بچوں کودرندگی کاشکاربنارہے ہیں ۔انہی دنوں قصورکے ایک ہی تھانے کی حدودمیں 5کمسن بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل
کردیاگیا۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ایک خاتون نے بتایاکہ اس کی کمسن بچی شام کے وقت دودھ لینے کے لئے گھرسے گئی لیکن واپس نہیں آئی اورابھی تک اس کوکہیں انصاف نہیں ملاہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق قصورمیں کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں رواں سال 10فیصد اضافہ ہواہے۔