اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

دھرنے کا اعلان کردیاگیا

datetime 24  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پیپلزپارٹی سنٹر ل پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے 4اپر یل کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خلاف مینا رپاکستان پراحتجاجی دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ پورا نہ کر نے پر شہبا زشر یف کا ’’نیا‘‘نام بھی رکھ جائیگاہم وہی پنکھے لیکر احتجاج کر یں

گے جو شہبازشر یف کرتے رہے ہیں ‘ ‘(ن) لیگی وزراء وزیر اعظم ہاؤس کی ہدایت پرمخالفین کو گالیاں دے رہے ہیں ‘وزیر اعظم ان ’’طوطوں ‘‘کا خاموش کروالیں ورنہ ہمیں بھی (ن) لیگی قیادت اور انکے بچوں کے قصے موجود ہیں ‘پانامہ کیس میں نوازشر یف کی کر پشن اور منی لارنڈرنگ کی تصدیق ہو چکی ہے سپر یم کورٹ کے 2ججز نے نوازشر یف کو نااہل قرار دینے کیلئے الیکشن کمیشن کوان کو ڈی نوٹیفائی کر نے کا بھی کہا ہے ‘ہم پانامہ پر جے آئی ٹی کو مسترد کرتے ہیں اور پیپلزپارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں اس بات پر متفق ہے کہ نوازشر یف وزیر اعظم کے عہدے پر رہنے کیلئے اہل نہیں وہ فوری استعفیٰ دیں ‘(ن) لیگ کو جب شکست نظر آتی ہے تو گالی گلوچ بر یگیڈ سے مخالفین کو گالیاں دلواتے ہیں ۔ سوموار کے روز سیکرٹری جنرل ندیم افضل چن اورسید مر تضی شاہ کے ہمراہ پر یس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ (ن) لیگی وزراء کو مخالفین کو گالیاں دلوانے کی ہدایات ملتی ہے

اس لیے ہم نوازشر یف سے کہتے ہیں وہ اپنے وزراء کو قابوکر یں ورنہ ہم بھی نوازشر یف‘شہبا زشر یف اور انکے بچوں کی بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں اگر ہم نے بولنا شروع کر دیا تو حکمران کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ہم نے پانامہ کیس میں عمران خان کو سپر یم کورٹ جانے سے روکا کیوں ہم جانتے ہیں ا ور پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ سپر یم کورٹ نوازشر یف اور انکے لوگوں کے ساتھ ہاتھ ہمیشہ ہولا رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جے آئی ٹی کو اس لیے مستر د کر دیا ہے کہ کیونکہ جب سپر یم کورٹ سے کچھ نہیں ہوسکا تواب جے آئی ٹی انکے خلاف کیا کر لے گی ؟ سیکرٹری جنرل ندیم افضل چن نے کہا کہ نوازشر یف کو سپر یم کورٹ اپنے فیصلے بد دیانت قرار دی چکی ہے اس لیے اب نوازشر یف کو اپنے عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں اور پیپلزپارٹی انکے خلاف ہر فورم پر�آواز بلند کر یں گی ۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…