جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کا ڈوپ ٹیسٹ،ایان علی کا آصف زرداری سے کیا رشتہ ہے؟ ن لیگ کے اہم رہنما نے تمام حدیں پارکرلیں

datetime 23  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن سے پہلے ڈوپ ٹیسٹ لازمی قرار دیا جائے،عمران خان سے رات کی دوائی چھین لی جائے تو زندگی اجیرن ہوجائے گی،آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کا جنازہ نکلنے والا ہے،ضمانتیں ضبط ہوں گی،عمران خان ووٹ لینے سے وزیراعظم بنو گے بددعائیں لینے سے نہیں،شیخ رشید نوازشریف کے قدموں میں بیٹھ کر وزارت کی بھیک مانگا کرتا تھا،چانڈیو

صاحب!ایان علی سے ہمارا کوئی رشتہ نہیں چانڈیو صاحب بتائیں ایان علی زرداری کی بہن ہیں؟،عمران خان آپ کس منہ سے اخلاقیات کی بات کرتے ہیں،طاقت کا سرچشمہ عوام ہے،صرف عوام ہی وزیراعظم سے استعفی لینے کا حق رکھتے ہیں۔اتوار کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ پانامہ کیس کے فیصلے پر پانچ ججوں کے دستخط ہیں،مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عدلیہ کے فیصلوں کو تسلیم کیا ہے،عمران خان صرف اس ادارے کو ٹھیک سمجھتے ہیں جو ان کے حق میں فیصلہ دیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن میں پارٹی فنڈ کا جواب دینے کو تیار ہیں،عمران خان آپ کس منہ سے اخلاقیات کی بات کرتے ہیں،راولپنڈی کا بنارسی ٹھگ جاسوسیاں کرتا تھا،شیخ رشید محمد نوازشریف کے قدموں میں بیٹھ کر وزارت کی بھیک مانگا کرتا تھا۔حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان ووٹ لینے سے وزیراعظم بنو گے،بددعائیں لینے سے نہیں،عمران خان بتائیں ساڑھے 300کنال کا گھر کرپشن کے بغیر کیسے چل رہا ہے،عمران خان تم اداروں پر حملے کرتے ہوئے،ہنڈی کے ذریعے پیسے منگواتے ہو۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے خلاف مالی بدعنوانی کی میری درخواست کی جلد سماعت کا منتظر ہوں،چانڈیو صاحب ایان علی سے ہمارا کوئی رشتہ نہیں،چانڈیو صاحب بتائیں ایان علی زرداری کی بہن ہیں؟،ایان علی کو کس نے فلیٹ لے کر دیا؟،چانڈیو صاحب

ایک کام کریں ایان علی کو آصف زرداری کی بہن کہہ دیں،چانڈیو صاحب پنجاب کے ضمنی انتخاب میں لوگ تیر کے نشان پر الیکشن لڑنے سے گھبراتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے،صرف عوام ہی وزیراعظم سے استعفی لینے کا حق رکھتے ہیں،عمران خان پشاور میں 57ارب کی لاگت سے میٹرو منصوبہ بنارہے ہیں،جہازوں اور لینڈکروزر میں گھومنے والے غریب کی بات کرتے ہیں،خان صاحب! شاہ محمود اور ترین کو دائیں بائیں کھڑا کرکے سٹیٹس کوکے خلاف باتیں نہیں کیا کرتے۔حنیف عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے فیصلے پر کوئی تنقید نہیں کی گئی،آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کا جنازہ نکلنے والا ہے،ضمانتیں ضبط ہوں گی،

عمران خان سے رات کی دوائی چھین لی جائے تو زندگی اجیرن ہوجائے گی،آئندہ الیکشن سے پہلے ڈوپ ٹیسٹ لازمی قرار دیا جائے،ارکان پارلیمنٹ قرارداد پیش کریں،ڈوپ ٹیسٹ کے بغیر کوئی الیکشن نہ لڑے،ایسی قانون سازی کریں کہ ملک سے عمران خان اور پی پی کا گندصاف ہو،2018میں عمران خان کا سیاسی جنازہ نکلے گا،پنڈی کا میراثی کندھا دے گا۔انہوں نے کہا کہ تین گھنٹے ورزش کرتے ہیں،پھر اسٹیج پر آکر گالیاں دے کر دوائی لے لیتے ہیں،عمران خان اور شیخ رشید کے گھروں پر انتظار کرنے والا کوئی نہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…