بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

امجد صابری کے اہل خانہ پاکستان کیوں چھوڑنا چاہتے ہیں ؟ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 23  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)امجد صابری کے اہل خانہ نے انکشاف کیا ہے کہ مشکوک افراد ان کا پیچھا کررہے ہیں، تین ماہ قبل ایک خاتون نے آگاہ کیا تھا کہ آپ لوگوں کی جان کو خطرہ ہے اسی لیے ملک چھوڑنا چاہتے ہیں۔والدہ امجد صابری کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ملک سے بہت پیار ہے اور لیاقت آباد سے تو پرانی یادیں وابستہ ہیں یہی وجہ کہ جب بھی کوئی ہمیں ڈیفنس یا کسی پوش علاقے میں منتقل ہونے کا کہتا تھا تو ہم یہی کہا کرتے تھے کہ سارے بچے یہی پلے بڑھے ہیں

اور شروع سے ہمارا مسکن یہی رہا ہے اور آگے بھی یہی رہے گا۔لیکن اب حالات تبدیل ہو چکے ہیں ہم سب اس صدمے سے باہر نکل نہیں پائے ہیں جب کہ ہر وقت یہی خطرہ لاحق رہتا ہے کہ کہیں کوئی کسی دوسرے بیٹے کو نقصان نہ پہنچا دے اس لیے چاہتے ہیں کہ کچھ عرصے کے لیے بیرون ملک منتقل ہوجائیں تو کچھ ذہنی آسودگی حاصل ہو جائے گی۔امجد صابری کے بھائی عظمت صابری نے کہا کہ بھائی کی شہادت کو قریب نو ماہ وقت گزر چکا ہے اس دوران کئی مشکلات کا سامنا رہا ہے اور خوف زدہ بھی ہیں لیکن اس میں اضافہ اس وقت ہوا جب 3 ماہ قبل مشکوک خاتون گھر آئی تھیں جنہوں نے کہا کہ آپ کے اہل خانہ کو خطرہ لاحق ہے۔عظمت صابری نے مزید بتایا کہ پہلے تو ہم نے ان خاتون کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیا لیکن جب یہ مشاہدہ کیا کہ کچھ مشکوک لوگ ہمارا پیچھا کرتے ہیں اور گھر کی نگرانی کی بھی جاتی ہے تو قریبی پولیس اسٹیشن اور رینجرز کو اطلاع دی۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ مشکوک خاتون کی ویڈیو بھی ہمارے پاس ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے کس قسم کی گفتگو کی ہے اس لیے ہم سب فی الحال برطانیہ منتقل ہونا چاہتے ہیں کیوں کہ وہاں ہمارے ایک بھائی پہلے ہی مقیم ہیں۔

امجد صابری کے دوسرے بھائی طلحہ صابری نے میزبان وسیم بادامی سے بات کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے اہل خانہ کو پاسپورٹ اور ویزے کے جلد از جلد فراہمی اور اس دوران ہونے والے اخراجات مہیا کیے جائیں گے کیوں کہ بھائی کے انتقال کے بعد سے ہمارے مالی حالات اچھے نہیں رہے۔طلحہ صابری نے کہا کہ امجد صابری شہید کی گاڑی اور موبائل فونز وغیرہ ابھی تک پولیس کی تحویل ہیں اور ابھی تک ہمیں واپس نہیں کی گئی ہیں اگر ہمیں آگاہ کردیا جائے کہ کب تک

یہ چیزیں ہمارے حوالے کر دی جائیں گے تو ہمارے لیے بہتر ہو گا۔اس موقع پر انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے کہا کہ امجد صابری کی گاڑی اور موبائل فونز عدالت کی تحویل میں ہیں جو بہ طور کیس پراپرٹی عدالت کے پاس امانتاً موجود ہیں جس کی حوالگی کی درخواست لگائی گئی تھی لیکن فی الحال اس کا فیصلہ نہیں آیا ہے۔راجہ عمر خطاب نے کہا کہ امجد صابری کے گھر آس پاس مشکوک افراد کی نقل وحمل یا ان کی آمد و رفت کی نگرانی کرنے سے متعلق شکایت کا مجھے علم نہیں لیکن الیونتھ کی توسط سے یہ بات مجھ تک پہنچ چکی ہے تو میں نے یقین دلانا چاہتا ہوں کہ امجد صابری کے اہل خانہ پولیس سمیت سارے ملک کے لہیے محترم ہیں اور ان کی حفاظت کے لیے ہر راست قدم اٹھایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…