بدھ‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2026 

آپ کو عدالت نے چور کہہ دیا ہے اب جاؤ، ذلت پر ماتم منائیں،مٹھائی کھانے پر شرم نہیں آئی؟اہم سیاسی رہنما نے لیگیوں کو مشتعل کردیا

datetime 22  اپریل‬‮  2017 |

کراچی (آئی این پی) مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سیاسی لوگ گالیاں نہیں دیتے ،دلیل سے بات کرتے ہیں،گالیاں پاگل دیتے ہیں،میاں صاحب کے اپنے وزیر نے انہیں عزیر بلوچ سے ملادیا،کیا وزیراعظم کا منصب جے آئی ٹی کے سامنے جانے کا ہے،کرسی کے بچنے کی خوشی نہ منائیں،ذلت پر ماتم منائیں،مٹھائی کھانے پر شرم نہیں آئی؟،ڈوب مریں،

چوہدری نثار پہلے دن نہیں بولے پھر فیصلہ پڑ ھاتو آگ بگولہ ہوگئے،مسلم لیگ ہر آمر کے ساتھ رہی ہے،پپو یار تنگ نہ کر، آپ کو عدالت نے چور کہہ دیا ہے اب جاؤ،آصف زرداری شیر دل لیڈر ہیں،بھاگے نہیں معافیاں نہیں مانگیں۔ ۔ہفتہ کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولابخش چانڈیو نے کہا کہ سیاسی لوگ گالیاں نہیں دیتے دلیل سے بات کرتے ہیں،گالیاں پاگل دیتے ہیں،آصف زرداری شیر دل لیڈر ہیں،بھاگے نہیں معافیاں نہیں مانگیں،زرداری نے کہا عدالت کا سامنا کروں گا اور عدالت نے بری بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ مٹھائی کھانے پر شرم نہیں آئی؟،ڈوب مریں،مسلم لیگ ہر آمر کے ساتھ رہی ہے،مسلم لیگ میں سچائی تسلیم کرنے والے لوگ بھی نہیں،چوہدری نثار پہلے دن نہیں بولے پھر فیصلہ پڑا تو آگ بگولہ ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ جھوٹا اپنے آپ کو سچا ثابت نہیں کرتا بلکہ دوسرے جھوٹا ثابت کرتے ہیں،میاں صاحب کے اپنے وزیر نے انہیں عزیر بلوچ سے ملادیا،کیا وزارت عظمی ٰکا منصب جے آئی ٹی کے سامنے جانے کا ہے،آپ اپنی ذلت کا ماتم کریں،خوشیاں نہ منائیں،افسوس کی بات ہے کہ پاکستان کا وزیراعظم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگا،بے نظیر کو آپ نے دردرد گھمایا لیکن وہ باعزت ہو کر لوٹیں۔انہوں نے کہا کہ پپو یار تنگ نہ کر آپ کو عدالت نے چور کہہ دیا ہے اب جاؤ،ہم نے این آر او چھپ کر نہیں کیا،لیاری کا بچہ بچہ پیپلزپارٹی میں ہے،آصف زرداری نے پنجاب میں تہلکہ مچایا ہوا ہے۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…