منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے پریڈگرائونڈمیں جلسہ منسوخ کردیا،عمران خان کل کیاکرنے جارہے ہیں ؟حکومتی صفوں میں کھلبلی مچ گئی

datetime 20  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا، جبکہ عمران خان نے کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کافیصلہ کیاہے ۔۔ تفیصلات کے مطابق پاناما کیس کے تاریخی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے جلسے سے متعلق انتظامات بھی شروع کر رکھے تھے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی

قیادت کا اجلاس ان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں منعقد ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا جائے۔ ایک سال سے زائد عرصہ تک سیاسی منظر نامے پر بھونچال مچانے والے پاناما پیپرز اسکینڈل کا فیصلہ آج سنا دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں جے آئی ٹی تشکیل دینے اور 60 روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ پانچ ججز کے فیصلے میں دو ججوں نے نواز شریف کو ناہل قرار دیا جبکہ تین ججوں نے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ دیا، واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ آنے کے بعد کل قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ عدالتی فیصلے پر اپنے رد عمل میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے نواز شریف کی ساری کہانی مسترد کردی، وزیراعظم اب اپنے منصب پر رہنے کااخلاقی جواز کھو چکے ہیں، لہٰذا وزیراعظم اپنے عہدے سے فوری طور پر الگ ہوں۔ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے پانامہ کیس کا تاریخی فیصلہ سنا دیا جن میں سے دو ججز نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فیصلہ سنایا جبکہ تین ججز اختلافات کرتے نظر آئے۔سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف اور ان کے دونوں صاحبزادوں حسن اور حسین کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ ججز نے کہا ہے کہ نیب اور دیگر ادارے اپنا کام کرنے میں ناکام رہے اس لئے جے آئی ٹی بنانے

کا حکم دیا۔ رپورٹ کے مطابق 540صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس اعجاز افضل نے تحریر کیا فیصلے میں ججز کی رائے تقسیم کا شکار دکھائی دی۔ تین ججز فیصلے میں ایک طرف اور دو ججز اختلاف کرتےنظر آئے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…