اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپریل اور جمعرات کا دن وزیراعظم میاں نواز شریف کے حق میں نہیں ۔20اپریل بروز جمعرات پانامہ کیس کے متوقع فیصلے سے قبل ماہرین علم نجوم نے وزیراعظم نواز شریف کے مستقبل بارےپیش گوئی کر دی ۔معروف ماہر علم نجوم المعروف ’’ماموں‘‘کہتے ہیں کہ وزیراعظم نواز شریف کے زائچےمیںجمعرات کے دن خانہ نمبر 12 میں زحل ظہور پذیر ہے
جو ان کے لیے مشکلات کا باعث ہو سکتا ہےمگراس سے ان کی کرسی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ غالب نہیں آتا وہ بطور وزیراعظم اپنے عہدے پر براجمان رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس فیصلے کے بعد نواز شریف کی مشکلات میں اضافے کا امکان ہے۔ایک اور ماہرعلم نجوم کنعان چوہدری کا کہنا ہے کہ جمعرات کا دن شریف خاندان کےحق میں نہیں، کنعان چوہدری کے مطابق پانامہ کا فیصلہ نہ نواز شریف کےحق میں نہ خلاف ہو گا بلکہ50ففٹی ہو سکتا ہے۔نجی ٹی وی کے علم نجوم کے حوالے سے پروگرام کے میزبان ہمایوں محبوب بھی ماموں اور کنعان چوہدری کی رائے سے اتفاق کرتے نظر آتے ہیں اور ان کا بھی یہی کہنا ہے کہ ستاروںکی چال کے مطابق20 اپریل اور جمعرات کا دن شریف خاندان کے حق میں نہیں، پانامہ کیس کا فیصلہ پورے شریف خاندان پر اثر انداز ہو گامگر وزیراعظم اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ ان کا بھی یہی کہنا ہے کہ ستاروںکی چال کے مطابق20 اپریل اور جمعرات کا دن شریف خاندان کے حق میں نہیں، پانامہ کیس کا فیصلہ پورے شریف خاندان پر اثر انداز ہو گامگر وزیراعظم اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔