اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف نے پانامہ کیس کے فیصلے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ 20اپریل ملکی تاریخ کا سنہرا دن ثابت ہوگا ، امید ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ حق اور سچ کی ترجمانی کرے گا ۔منگل کو پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کی کازلسٹ میں پاناما کیس کے فیصلے کو شامل کرنے کا
خیرمقدم کیا ۔مرکزی ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا کہ ہم بھی اس کیس کے فیصلے کے منتظر ہیں ، یہ فیصلہ پاکستان کے عوام کے جذبات کی عکاسی کرے گا ، عمران خان کہہ چکے ہیں کہ ہم سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کریں گے ، پوری قوم اس فیصلے کا پوری شدت سے انتظار کر رہی تھی ۔